امامت و جماعت

نابینا حافظ کی اقتدا میں نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
71568
| تاریخ :
2024-03-09
عبادات / نماز / امامت و جماعت

نابینا حافظ کی اقتدا میں نماز پڑھنے کا حکم

کیا نابینا حافظ کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر نابینا شخص مسائلِ نماز کو اچھی طرح جانتا ہو، اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی محتاط ہو تو اس کی امامت اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: و یکرہ تنزیھا امامۃ عبد (الی قولہ) (وفاسق وأعمى) ونحوه الأعشى نهر (إلا أن يكون) أي غير الفاسق (أعلم القوم) فهو أولى اھ (باب الامامۃ، ج 1، ص 560، ط: سعید)۔
و فی رد المحتار تحت: (قوله أي غير الفاسق) (الی قولہ) وحاصله أن قوله إلا أن يكون أعلم القوم خاص بالأعمى، أما غيره فلا تنتفي الكراهة بعلمه الخ (باب الامامۃ، ج 1، ص 560، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71568کی تصدیق کریں
0     767
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات