طلاق

"بیوی کو اب چھوڑتا ہوں"کے الفاظ سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
71920
| تاریخ :
2024-03-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"بیوی کو اب چھوڑتا ہوں"کے الفاظ سے طلاق کا حکم

محترم جناب مولانا صاحب!
السلام علیکم
عرض ہے کہ ایک مسئلہ جو گاوں میں درپیش آیا ہے ، جس سے سارے خاندان والے بہت پریشان ہیں ، براہ کرام اسلامی نقطہ نظر اور شریعت کی رو سے رہنمائی فرمائیں !
مسئلہ : ایک لڑکے کی منگنی ہوئی اور نکاح بھی ہوگیا ، حق مہر میں تین تولہ سونا مقرر ہوا ، دونوں منگیتر آپس میں محبت کرتے تھے اور فون پر رابطے کرتے تھے اور تنہائی میں ملتے رہتے تھے ، نکاح ہوچکا تھا مگر شادی یا رخصتی نہیں ہوئی تھی ، دونوں نے ہمبستری یعنی مجامعت بھی کرلی ، کچھ عرصہ کے بعد کسی وجہ سے دونوں کی فون پر تلخ کلامی ہوئی اور لڑکی نے ملنے سے انکار کردیا ، لڑکے نے فون پر لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر تم مجھ سے نہیں ملوگی تو میں تم کو طلاق کو دیدونگا، یعنی دے دونگا کا لفظ استعمال کیا، اسی طرح لڑکے نے کسی اور موقع پر اپنی ماں کے سامنے بولا کہ میری منگیتر میرے ساتھ فون پر بات نہیں کررہی اور نہ مجھ سے ملتی ہے ، لہذا ’’پہلے نہیں تو اب چھوڑتا ہوں ، پہلے نہیں تو اب چھوڑتا ہوں، پہلے نہیں تو اب چھوڑتا ہوں ‘‘۔
یہ مندرجہ بالا الفاظ اپنی ماں کے سامنے لڑکی کی غیر موجودگی میں دہرائے ، مگر طلاق کا لفظ نہیں بولا۔
جناب عالی ، لڑکے نے ایک یا دو بار لفظ استعمال کیا ہے ، ۱: طلاق دے دونگا (دھمکی) ، ۲: پہلے نہیں تو اب چھوڑتا ہوں ، مگر یہ ہر گز نہیں بولا کہ ’’طلاق دیتا ہوں‘‘ یہ الفاظ نہیں بولے ۔
جناب عالی ! مندرجہ بالا الفاظ بولنے سے کیا طلاق ہوگئی ہے یا کہ نہیں ؟ اور اگر ہوگئی ہے تو حق مہر کتنا دینا ہوگا؟
اس مسئلہ میں تمام گھر والے پریشان ہیں ، براہ کرم شریعت کی رو سے راہنمائی فرمائیں ۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ”چھوڑتاہوں/ چھوڑدیا“ کا لفظ اگرچہ الفاظ کنایہ میں سے ہے ، مگر ہمارے عرف میں یہ طلاق کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے، اس لیے اب یہ طلاق صریح کےحکم میں ہے، اور اس سے بغیر نیت بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں چونکہ نکاح کے بعد رخصتی سے قبل مذکور لڑکا اور لڑکی کے درمیان باقاعدہ ہمبستری بھی پائی گئی ہے ، اس لئے مذکور لڑکے کا اپنی ماں کے سامنے اپنی منکوحہ کےبارے میں مذکور جملہ ’’پہلے نہیں تو اب چھوڑتا ہوں‘‘تین مرتبہ کہہ دینے سے اسکی منکوحہ پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، اور عدت کے بعد لڑکی کسی اور جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی ،جبکہ لڑکے کے ذمہ مکمل حق مہر اور دوران عدت کے نان ونفقہ کی ادائیگی بھی لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الشامية: قوله سرحتك وهو " رهاء كردم " لأنه صار صريحا في العرف على ما صرح به نجم الزاهدي الخوارزمي في شرح القدوري اهـ (۳/۲۹۹)۔
وفی الهامش علی الهداية للعلامة عبد الحي اللكنوي:تحت قوله (وإنه یعقب الرجعة الخ)(ٳلی قوله)واعلم ٲن للصریح حكمين أحدهما أنه لا یحتاج ٳلی النية وثانيهما أنه طلاق یصح به الرجعة من غیر تجدد النكاح اھ (۲/۳۵۹)۔
وفي حاشية ابن عابدين : "ويتأكد (عند وطء أو خلوة صحت) من الزوج.
(قوله: ويتأكد) أي الواجب من العشرة لو الأكثر وأفاد أن المهر وجب بنفس العقد لكن مع احتمال سقوطه بردتها أو تقبيلها ابنه أو تنصفه بطلاقها قبل الدخول، وإنما يتأكد لزوم تمامه بالوطء ونحوه". ( ج:3، ص:102)والله أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71920کی تصدیق کریں
0     577
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات