وظائف و عملیات

مشترکہ گھر میں پھوپھی کی لڑکی کے ساتھ فتنہ میں مبتلاہونے کا اندیشہ ہو ، تو لڑکے پر گھر چھوڑنا لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
72452
| تاریخ :
2024-04-11
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

مشترکہ گھر میں پھوپھی کی لڑکی کے ساتھ فتنہ میں مبتلاہونے کا اندیشہ ہو ، تو لڑکے پر گھر چھوڑنا لازم ہوگا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
حضرت جی !بعد از تسلیمات عرض ہے کہ ہمارے دوست کا گھر مشترکہ ہے، وہاں پر میری ایک پھوپھو کی بیٹی رہتی ہے، اس لڑکی نے اپنی خوبصورتی اور طلسم ادائوں کی بنیاد پر میرے علاوہ تین لڑکوں کو ایمانی نقصان پہنچایا ہے اور چوتھا پانچواں لڑکا میں ہوں او وہ مجھ سے شادی بھی کرنا چاہتی ہے، لیکن اس کے ماضی کے کردار کی وجہ سے میں اس سے شادی کرنا نہیں چاہتا ،کیونکہ پہلے بھی وہ ایک شادی شدہ عورت ہے اور وہ مطلقہ ہے ،اس نے اس کے والد سے شادی کا مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ اس کی شادی اپنے بیٹے سے کروا دے ،لیکن وہ دوست بھائی شادی نہیں کرنا چاہتا ،وہ اس کے سامنے عجیب و غریب حرکات کرتی ہے ،اگر لڑکا صحن میں سو رہا ہو تو جان بوجھ کر اس لڑکے کے ساتھ اپنے جسمانی اعضا ءکو محسوس کرواتی ہے اور اس کے سامنے گلا کھلا چھوڑ کر چلتی ہے اور بعض اوقات بالوں وغیرہ کو بھی کھول دیتی ہے، اس جگہ پر کہ کہیں لڑکے سے کوئی غلطی سرزد نہ ہو جائے ،وہ پشت سے نہیں کرتا ہے، مشت زنی کرتا ہے اور اس ماحول سے تنگ بھی ہے ،کچھ وظائف بھی کرتا ہے ،لیکن جو کہ اثر نہیں کر رہے ،کوئی وظیفہ مختصر بتا دے اور مشورہ بھی دے ،تاکہ ماحول تبدیل ہو جائے یا میں یہ گھر چھوڑ دوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور لڑکےکیلئے بہتر یہ ہے کہ وہ اس جگہ کو چھوڑ کردوسری جگہ رہائش اختیار کرلے،البتہ اگر الگ رہائش اختیار کرنے کی استطاعت نہ ہو اور کسی وجہ سے اسی مشترکہ گھر میں رہنے پر مجبور ہو ،تو اس صورت میں حتی الامکان اس لڑکی کے سامنے جانے اور اس سے بے تکلف ہونے سے اجتناب کرے اور اگر ممکن ہو اور کسی قسم کے فتنہ کے بڑھ جانے یا لڑائی جھگڑا پیدا ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو گھر کے بڑوں کو حکمت و بصیرت کے ساتھ تمام صورتحال سے آگاہ کر کے اس فتنہ کے سد باب کرنے کی کوشش کرے ،لیکن اگر اس عمل سے مزید نزاع پیدا ہونا یقینی ہو تو پھر خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس لڑکی کی ہدایت اور اپنی حفاظت کے لیے مستقل دعائوں کا اہتمام کرے، جلد از جلد نکاح کی فکر کرے، انشاءاللہ اس سے گناہوں سے بچنے میں آسانی میسر ہوگی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72452کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 6
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 8
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 4
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات