طلاق

لفظِ فارغ سے وقوعِ طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
72638
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

لفظِ فارغ سے وقوعِ طلاق کا حکم

میرا نام حسیب احمد ہے اور میری زوجہ کا نام منہا سلیم ہے،ہماری شادی کو تقریباً ایک سال ہوگیا ہے،الحمد للہ ہم ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں، ایک ماہ پہلے میری زوجہ کا پانچواں ماہ تھا،اور بے احتیاطی کی وجہ سے ہمارا بچہ ضائع ہوگیا،اور میری زوجہ اپنی والدہ کے گھر چلی گئی میری باہمی رضامندی سے ،میری اور بیوی کے درمیان کبھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی نا کوئی اور بات ہوئی،میری بیوی بچہ ضائع ہونے کی وجہ سے اور حیض کی وجہ سے چڑ چڑی ہوئی تھی،اور میں نے ان کو بولا کہ بھئی واپس آجاؤ،مجھے 104 بخار ہے،میں گھر میں اکیلا ہوں،اور مجھے جھٹکے لگ رہے ہیں،میری اور بیوی کی بات میسج پر ہورہی تھی،چھ دن بعد میرے سسرصاحب کی کال آئی کہ میں نے آپ کی بیوی کے موبائل میں میسج دیکھے ہیں،جس پر میری بیٹی آپ سے بول رہی ہےمیسج پر کہ مجھے فارغ کردو،جبکہ وہ حیض کی حالت میں تھی،جبکہ میں نے اس کو چپ کرانے کے لیےیہ میسج لکھا کہ" تم فارغ ہو"جس پر میری بیوی نے بولا کہ فون کرو اور طلاق دو،ایسے میسج پر لکھنے سے کوئی فارغ نہیں ہوتا،جبکہ نہ میں نے ان کو کوئی فون کیا ، نہ طلاق دی،اور خدا اس بات کا گواہ ہے کہ نہ میرا طلاق دینے کا ارادہ تھا اور نہ ہےاور نہ نیت تھی اور نہ ہے،ہم دونوں میاں بیوی آج مؤرخہ 17 اپریل تک دونوں ہنسی خوشی ایک ساتھ رہے ، جبکہ میرے ساس سسر اور اہل خانہ گواہ ہیں اور میری بیوی اپنے والد کو کہہ رہی ہےکہ نہ میرے شوہر نے مجھے طلاق دی ہے ، نہ ان کا کوئی اس طرح کا ارادہ تھا اور یہ ساری بات ہم میسج پر کررہے تھے ،چونکہ ہمارا بچہ فوت ہوگیا تھا،لہذا میرے سسر یہ کہہ رہے ہیں کہ ایک فتوی لے لیں کہ ہماری کوئی طلاق تو نہیں ہوئی میسج پر اس طرح کی بات کرنے سے؟
مفتی صاحب ! میں قرآن پاک اٹھانے کے لیے تیار ہوں ،صرف اپنے سسر کی تسلی کے لئے اور ان کو یقین دلانے کے لئے کہ نہ مجھے ان کی بیٹی سے کوئی تکلیف ہے اور نہ میری بیوی کو مجھ سے کوئی تکلیف ہے اور نہ میں نے کوئی طلاق ‬دی ہے میسج پر براہِ مہربانی آپ جواب دے دیں اور اس پر روشنی ڈالیں۔
نوٹ: اس کے علاوہ اس طرح کے الفاظ بھی میں نے کہے تھے "او بیماری چل نکل،تمہارا کوئٹہ سے کوئی تعلق نہیں"ان الفاظ سے تو طلاق نہیں ہوتی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ" فارغ ہو "کا جملہ عند القرینۃ طلاقِ بائن کے لئے استعمال ہوتا ہےاور اس سے طلاقِ بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوجاتا ہے، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں سائل کی بیوی نے جب میسج پر "مجھے فارغ کردو"کا جملہ سائل کو بھیجا اور سائل نے اس کے جواب میں "تم فارغ ہو"کا جملہ کہا تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوکر دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے،جبکہ بقیہ الفاظ سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،چنانچہ اب رجوع نہیں ہوسکتا ،البتہ اگر دونوں میاں بیوی ایک ساتھ رہنے پر آمادہ ہوں تو اس کے لئے گواہوں کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب وقبول کرکے دوبارہ نکاح کرنا لازم اور ضروری ہوگا،تاہم اس نکاح کے بعد آئندہ کے لئے سائل کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا ، لہذا آئندہ کے لئے طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوى الهندية : (وما يصلح جوابا وشتما) خلية برية بتة بتلة بائن حرام(الی قولہ) وفي حالة مذاكرة الطلاق يقع الطلاق في سائر الأقسام قضاء إلا فيما يصلح جوابا وردا فإنه لا يجعل طلاقا كذا في الكافي الخ (ج1 ص348 کتاب الطلاق،باب الکنایات ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: (وأما حکمہ) فوقوع الفرقۃ بانقضاء العدۃ فی الرجعی وبدونہ فی البائن الخ (ج1 ص348 کتاب الطلاق ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72638کی تصدیق کریں
0     643
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات