طلاق

تین طلاقیں دیکر شوہر کا منکر ہوجانا

فتوی نمبر :
72650
| تاریخ :
2024-04-22
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاقیں دیکر شوہر کا منکر ہوجانا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ 2016 میں میری منگنی ہوئی تھی تب میں 17 سال کی تھی ،منگنی کے ساتھ میرا نکاح بھی ہوا تھا موبائل کے ذریعے, وہ لڑکا اٹلی میں رہتا ہے ،اس کے بعد ہم کال پر بات کرتے تھے اس دوران پانچ سال گزر گئے ،ہم پوچھتے رہے کہ کب آؤ گے وہ بہانہ کرتا رہا اور نہیں آیا ،اور اسی طرح دو سال اور گزر گئے ان سات سالوں میں مجھے کبھی پیسے بھیجتا تھا کبھی نہیں اور اس دوران ہماری بہت لڑائی ہوتی تھی ،مجھ پر بہت شک کرتا تھا اور گندے الزام اور تہمت بھی لگاتا تھا ،میں پھر بھی خاموش تھی اور کسی کو نہیں بولتی تھی ،پھر ایک دن میں نے کہا کہ اگر نہیں آنا تو مجھے چھوڑ دو , میں کب تک ایسی رہوں اپنے امی ابو کے گھر لڑکے کا نام ہارون ہے ،پھر ایک دن وہ اٹلی سے آیا اور ہمارا دوسری بار نکاح ہوا سب کے سامنے اور نکاح نامہ بھی بنوایا گیا ، ان 8 سالوں میں وہ ایک بار آیا 20 دن کیلئے اور ان 20 دنوں میں 8 یا 10 دن وہ میرے ساتھ رہا ،ہمارے بیچ میاں بیوی والا رشتہ نہیں ہوا بس میرے ساتھ ایسے ہی رہا گھومنے وغیرہ جاتے تھے ،پھر وہ چلا گیا اور کہا تمہارا کام وغیرہ بنا کے اٹلی لے جاؤنگا ، اس دوران بھی ہم کال پر بات کرتے تھے،ہارون نے دوبارہ سے میرے اوپر شک اور الزام لگانا شروع کردیا کہ تم اپنے بہنوئی کے ساتھ غلط کام کرتی ہو کبھی بہنوئی کے نام سے بولتا تھا کبھی خالہ کے بیٹے کے نام سے مجھ پر گندے الزام لگاتا تھا بہت ہی غلط الفاظ بولتا تھا کہ میں لکھ نہیں سکتی،میں پھر بھی چپ تھی ،اس کے بعد ہارون نے کہا کہ میں تم جیسی گندی لڑکی سے شادی نہیں کروں گا ایسے ہی رہو میں نے کہا جب ایسی بات ہے میں عدالت میں جاؤں گی تمہاری شکایت کرونگی ،پھر ہارون نے کہا کہ عدالت جانے کی کیا ضرورت ہے میں تمہیں اسی وقت چھوڑتا ہوں پھر اس نے کہا کہ میری طرف سے طلاق ہو ،طلاق ہو،طلاق ہو یہ سب کال پر بولا مجھے ،میری خالہ جو اس کے بڑے بھائی سے شادی ہوئی ہے میں نے اسی وقت خالہ کو کال کی کہ آپ کے دیور نے طلاق دیے دی مجھے , خالہ نے مجھ سے کہا کہ ابھی چپ ہو جاؤ کسی کو مت بولو میرے نکاح کو اس سے جو دوبارہ چار ماہ ہوئے تھے میں بھی شرم کے مارے چپ ہوگئی ،پھر میرے بعد ہارون نے بھی خالہ کو کال کی اور بڑے فخر سے بولا میں نے ماریہ کو طلاق دے دی ،اس دوران میں نے بات کرنا چھوڑ دیا تھا ،اور ہمارے گھر میں کسی کو بھی پتا نہ تھا ،ایک دن ہارون نے مجھے کال کی اور جھوٹ بولا کہ میں نے مفتی صاحب سے پوچھا ہماری طلاق نہیں ہوئی ہے ،میں بھی یہ سن کر خوش ہوئی کہ طلاق نہیں ہوئی اس کے کچھ عرصہ بعد ہارون پھر سے باز نہیں آیا وہی اپنی پرانی عادت سے، پھر سے مجھ پر الزام اور گندی تہمت لگایا ،میں تنگ آگئی تھی میں نے ایک مفتی صاحب سے خود سے پوچھا یہ سب باتیں اور طلاق کا بھی کہا تو مفتی صاحب نے کہا کہ طلاق ہو گئی ہے ،پھر میں نے امی ابو اور اس کے گھر والوں کو خبر کی ،اب ہارون کہہ رہا ہے کہ میں نے طلاق نہیں دی وہ منکر ہو رہا ہے اور جھوٹی قسمیں کھا رہا ہے کہ ماریہ جھوٹ کہہ رہی ہے ،اس دوران اس نے میری تصویر فیس بک میں ڈالی اور اس کے ساتھ لکھا کہ میں پیسوں کی خاطر گندہ کام کرتی ہوں ،اب ہارون کہہ رہا ہے کہ میں نے طلاق نہیں دی ہے اگر ماریہ خود طلاق لینا چاہتی ہے تو مجھے پچیس سے تیس لاکھ دے دے تب طلاق دونگا ،اور ہارون اٹلی میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے ،میرے امی ابو ایک غریب آدمی ہے گھر مشکل سے چلتا ہے اور میرےبھائی کا کام کاج بھی صحیح نہیں ہے ،اور ابھی ہارون انکار کر رہا ہے ,بلکل جھوٹی قسمیں لے رہا ہے صرف پیسوں کی وجہ سے کہ یہ لوگ خود طلاق لینا چاہتی ہیں تو مجھے پیسے اور جو نکاح کے وقت سونا دیا تھا وہ مانگ رہا ہے جب کہ ان 9 سالوں میں مجھے اس نے ایک ماہ کا خرچہ دیا ہے اس دوران میں کتنی ہی بیمار ہوئی میں مجبورہوئی اور میں نے سونا بیچ کر اپنی ضروریات پوری کی ہیں , ابھی میرے پاس ان کے دیے ہوئے میں سے کچھ بھی نہیں ،مفتی صاحب آپ فتوی دیں کہ اس صورت حال میں طلاق ہوگئی ہے یا نہیں ؟ اگر اللہ نہ کرے ہارون سے دوبارہ نکاح بھی ہو جائے تو بھی مجھے منظور نہیں ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا، وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتا ہے، سوال کے سچ یا جھوٹ پر مبنی ہونے کی اصل ذمہ داری سوال کرنے والے پر عائد ہوتی ہے،اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہوکہ صورتِ مسئولہ میں سائلہ اور مسمیٰ ہارون کا نکاح دوسری مرتبہ اگر باقاعدہ دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کے ساتھ ہوا ہو تو شرعاً یہ نکاح درست منعقد ہوچکا تھا جس کے نتیجہ میں وہ دونوں میاں بیوی بن چکے تھے ،البتہ حالیہ موبائل فون پر لڑائی جھگڑے کے متعلق سائلہ کا بیان یہ ہے کہ مسمیٰ ہارون نے موبائل فون پر یہ الفاظ "میری طرف سے طلاق ہو " تین مرتبہ بولے ہیں لیکن سائلہ کے پاس اپنے مؤقف کو ثابت کرنے کیلئے شرعی شہادت موجود نہیں جبکہ مسمیٰ ارون اس کا انکاری ہے اور وہ اس پر قسمیں بھی کھا رہا ہے تو ایسی صورت میں اگر میاں بیوی میں سے ہر ایک اپنے اپنے مؤقف پر حلف اٹھانے اور قبر و آخرت کی جواب دہی کے لئے تیار ہوں تو "المراۃ کالقاضی " کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے سائلہ پر لازم ہے کہ اپنے آپ کو مطلقہ ثلاثہ سمجھے ،تاہم یہ معاملہ اگر قاضی (جج ) کی عدالت میں چلا جائے اور قاضی طلاق کے گواہ نہ ہونے کی وجہ سے شوہر کی قسم پر اس کے حق میں فیصلہ دے کر بیوی (سائلہ ) کو اس کے ساتھ روانہ کردے تو ایسی صورت میں سائلہ اگرچہ گنہگار نہ ہوگی مگر پھر بھی اسے چاہیئے کہ حتی الامکان ااپنے شوہر سے خلاصی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الفتاوى الهندية :والمرأة كالقاضي لا يحل لها أن تمكنه إذا سمعت منه ذلك أو شهد به شاهد عدل عندها اھ (1/354)
وفی الشامیۃ:(قوله: كالقضاء باليمين الكاذبة) محترز قول المتن: بشهادة قالوا لو ادعت أن زوجها أبانها بثلاث فأنكر فحلفه القاضي فحلف، والمرأة تعلم أن الأمر كما قالت لا يسعها المقام معه، ولا أن تأخذ من ميراثه شيئا (الی قولہ) وفي الخلاصة ولا يحل وطؤها إجماعا بحر اھ (5/407)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72650کی تصدیق کریں
0     939
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات