وظائف و عملیات

لوگوں میں مشہور سحری کے وقت کے ایک وظیفہ کی تحقیق

فتوی نمبر :
72651
| تاریخ :
2024-04-22
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

لوگوں میں مشہور سحری کے وقت کے ایک وظیفہ کی تحقیق

السلام عليكم !مفتی صاحب ! کیا ذیل میں ذکر کردہ دعا اور اس کی مذکورہ فضیلت حدیث سے ثابت ہے ؟ کیا اس فضیلت کا اعتقاد رکھتے ہوئے اس پر عمل کیا جا سکتا ہے یا نہیں ؟
سحری کا انمول وظیفہ : " لا إله إلا الله العلي القيوم ، القائم على كل نفس بما كسبت " جو شخص اس دعا کو سحری کے وقت سات مرتبہ پڑھے گا ، اس کو ہر ستارے کے بدلے میں ہزار نیکیاں ملیں گی اور اس کے ہزار گناہ معاف کر دیے جائیں گے ۔ سحری کے وقت کثرت سے " یا واسع المغفرۃ " کا ورد رکھو ، اس کے پڑھنے والے کے گناہِ صغیرہ معاف ہو جائیں گے (حدیث نبوی) ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور دعا اور اس کی فضیلت کا ثبوت تلاشِ ِ بسیار کے باوجود حدیثِ صحیح میں نہیں ملا ، اسی طرح سحری کے وقت کثرت سے " یا واسع المغفرۃ " پڑھنے کی فضیلت کا ثبوت بھی کسی حدیث میں نہیں ملا ، لہذا سحری کے وقت مذکور دعائیں مذکور فضیلت کا اعتقاد رکھتے ہوئے پڑھنے سے احتراز چاہیئے ، البتہ " یا واسع المغفرۃ اغفرلی " سحری کے وقت پڑھنے کے بجائے افطار کے وقت پڑھنے کا ثبوت حدیث سے ملتا ہے ، اس لئے اس کو افطار کے وقت پڑھنے کا اہتمام چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في شعب الإيمان للبيهقي : عن نافع قال ابن عمر : كان يقال إن لكل مؤمن دعوة مستجابة عند إفطاره إما أن يعجل له في دنياه أو يدخر به في آخرته قال : فكان ابن عمر يقول عند إفطاره : يا واسع المغفرة اغفر لي (3\407، رقم : 3903، ط : دار الكتب العلمية،بیروت)-
و في مسند الشهاب : عن الحارث بن عبيدة قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن لكل صائم دعوة وإذا أراد أن يفطر فليقل عند أول لقمة يا واسع المغفرة اغفر لي . ( 2\128، رقم : 1031، ط : مؤسسة الرسالة)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72651کی تصدیق کریں
0     1731
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات