طلاق

بیوی کو حرام کہنے سے نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

فتوی نمبر :
72692
| تاریخ :
2024-04-24
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کو حرام کہنے سے نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

کیا بیوی کو حرام کہنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں یہ وضاحت نہیں کی کہ شوہر نے بیوی کیلئے "حرام" لفظ پر مشتمل کیا جملہ استعمال کیا ہے، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر شوہر بیوی کے متعلق یہ کہہ دے " کہ یہ مجھ پرحرام ہے" یا بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے یہ کہہ دےکہ "تومجھ پر حرام ہے" تو اس سے بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوجاتا ہے، جسکے بعد رجوع نہیں ہوسکتا، البتہ اگر میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں، تو اس کیلئے باہمی رضامندی سے گواہان کی موجود گی میں نئے حق مہر کے تقرر کیساتھ دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہوگا، مگر اس نکاح کے بعد شوہر کو آئندہ کیلئے فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا، جب کبھی وہ دو طلاقیں بھی دیدے، تو اسکی بیوی اس پر حرمت مغلظہ کی ساتھ حرام ہوجائیگی، اس لئے آئندہ طلاق کے متعلق خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: تحت (قوله: حرام) من حرم الشيء بالضم حراما امتنع، والحاصل أن المتأخرين خالفوا المتقدمين في وقوع البائن بالحرام بلا نية حتى لا يصدق إذا قال لم أنو لأجل العرف الحادث في زمان المتأخرين، فيتوقف الآن وقوع البائن به على وجود العرف كما في زمانهم الخ (ج3 صـ298-299 کتاب طلاق ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72692کی تصدیق کریں
0     741
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات