طلاق

"فارغ کر دیا ہے "کہنےسے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
72736
| تاریخ :
2024-04-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"فارغ کر دیا ہے "کہنےسے طلاق کا حکم

کیا فر ماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم دونوں میاں بیوی کی لڑائی ہو ئی ، پھر لڑائی کے بعد میں نے اپنی ساس کو فون پہ کہا "میں نے اس کو فار غ کر دیا ہے اس کو لے جاؤ" یہ جملہ میں نے صرف ایک بار کہا تھا اور بیوی بد زبانی کررہی تھی ، اس لئے میں نے صرف اس کو ڈرانے کے لئے مذکور جملہ کہا تھا ،طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں تھی، اب آپ مذکور واقعہ کو دیکھتے ہو ئے حکمِ شرعی سے آگاہ کریں کہ کتنی طلاقیں واقع ہوئی ہیں اور رجوع کا کیا طریقہ کار ہے ؟اس واقعہ کے بعد ہم میاں بیوی ایک رات ساتھ رہے اور بیوی نے مجھے بوسہ وغیرہ کیا تھا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "فاغ ہو" کا جملہ عندالقرینہ طلاق ِبائن کے لئے استعمال ہو تا ہے ، اور اس سے طلاقِ بائن واقع ہو کر نکاح ختم ہو جا تا ہے ، چنا چہ صورتِ مسؤلہ میں سائل نے جب اپنی ساس کو فون پر غصے کی حالت میں کہا کہ" میں نے اس کو فا رغ کر دیا ہے "تو اس جملہ سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہو کر دونو ں کا نکاح ختم ہو چکا ہے ، چنا نچہ اب رجوع نہیں ہو سکتا اور بغیر نکاح کے ایک ساتھ رہنے کی وجہ سے جو گناہ سرزد ہو ا ہے ، اس پر دونوں بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ دوبارہ اس قسم کے ناجائز کاموں سے بھی مکمل اجتناب کریں ، اب اگر دونوں میاں بیوی ایک ساتھ رہنے پر آمادہ ہو ں تو اس کے لئے گواہو کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باعدہ ایجاب وقبول کر کے دوبارہ نکاح کرنا لازم اور ضروری ہو گا ، تاہم اس نکاح کے بعد آئندہ کے لئے سائل کے پاس فقط دوطلاقوں کا اختیار ہو گا ، لہذا آئندہ کے لئے طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: (وما يصلح جوابا وشتما) خلية برية بتة بتلة بائن حرام (الی قولہ) وحالةمذاكرة الطلاق يقع الطلاق في سائر الأقسام قضاء إلا فيما يصلح جوابا وردا فإنه لا يجعل طلاقا كذا في الكافي(کتاب الطلاق باب الکنایات 375ج1 ط:ماجدیہ)۔
وفیھا ایضاً: (وأما حكمه) فوقوع الفرقة بانقضاء العدة في الرجعي وبدونه في البائن(کتاب الطلاق ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72736کی تصدیق کریں
0     587
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات