طلاق

ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
72796
| تاریخ :
2024-04-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ: میں مسمی۔۔۔۔۔۔ نے اپنی بیوی مسماۃ ۔۔۔۔کو آج سے تقریباً دوسال قبل تحریری طور پر ایک طلاق دی تھی، اس کے بعد ہمارے درمیان کوئی رجوع نہیں ہوا تھا، لیکن اب ہم دوبارہ ملنا چاہتے ہیں، تو کیا ہم رجوع کرسکتے ہیں یا ہمارے لئے کیا طریقہ کار ہے، جوبھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگر نکاح ورخصتی کے بعد منسلکہ طلاق نامے کے ذریعے تحریری طور پر اپنی بیوی کو فقط ایک طلاق دی تھی، تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی تھی، جس کے بعد سائل کو دوران عدت رجوع کرنے کا اختیار حاصل تھا، لیکن اگر سائل نے دوران عدت رجوع نہ کیا ہو، اور عدت گزر چکی ہو تو یہ طلاق، طلاق بائن بن چکی ہے، اور اس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا ہے، چنانچہ اب رجوع نہیں ہو سکتا، البتہ اگر سائل اور اسکی بیوی دوبارہ میاں بیوی کی طرح ایک ساتھ رہنا چاہیں، تو اس کے لئے باضابطہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ تجدید نکاح لازم ہوگا، تاہم اس کے بعد آئندہ کے لئے سائل کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا، اسلئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی ردالمحتار: تحت( قولہ: کتب الطلاق الخ) (الی قولہ) بان کتب اما بعد فانت طالق فکما کتب ھذا یقع الطلاق وتلزمھا العدۃ من وقت الکتابۃ الخ (ج3 صـ246 کتاب الطلاق ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: (واما حکمہ) فوقوع الفرقۃ بانقضاء العدۃ فی الرجعی وبدونہ فی البائن کذا فی فتح القدیر وزوال حل المناکحۃ متی تم ثلاثا کذا فی محیط السرخسی الخ (ج1 صـ348 کتاب الطلاق الباب الاول فی تفسیرہ ورکنہ وشرطہ وحکمہ ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72796کی تصدیق کریں
2     1012
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات