طلاق

فون پر لڑکا و لڑکی سے اختیار لے کر گواہوں کے سامنے نکاح پڑھا دینے سے کیا نکاح ہوجائیگا؟

فتوی نمبر :
72820
| تاریخ :
2024-04-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

فون پر لڑکا و لڑکی سے اختیار لے کر گواہوں کے سامنے نکاح پڑھا دینے سے کیا نکاح ہوجائیگا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک لڑکی سے نکاح کیا موبائل پر ، نکاح اس طرح ہوا کہ میں اور لڑکی ایک کمرے میں تھے اور مولوی اور گواہان فون پر،مولوی نے تین بار مجھ سے پوچھا کہ مجھے اجازت ہے کہ تمہارا نکاح اس لڑکی کے ساتھ پڑھادوں ؟ اور لڑکی سے بھی پوچھا پھر ایجاب و قبول اور خطبہ پڑھا آخر میں کہا کہ میں نے ایک طرف سے نکاح پڑھایا اور دوسرے کی طرف سے قبول بھی کیا، اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ مولوی اختیار لے رہا تھا، ہم سے کیا یہ نکاح ہوگیا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور مذکور لڑکی کا اولیاء کی اجازت ورضامندی کے بغیر اس طرح نکاح کرنا تو قطعاً مناسب نہیں تھا ، تاہم اگر سائل مذکور لڑکی کا کفو اور ہم پلہ ہو اور مولوی صاحب نے سائل اور مذکور لڑکی سے نکاح کرانے کا اختیار لیکر گواہوں کی موجودگی میں مہرِ مثل پر باقاعدہ ایجاب وقبول کر کےنکاح پڑھایا ہو ،تو شرعاً یہ نکاح درست منعقد ہو چکا ہے ، تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اسکی مکمل وضاحت کر کے سوال دوبارہ ای میل کرے ، ا س پر غور اور فکر کے بعد ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72820کی تصدیق کریں
0     526
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات