طلاق

پسند کی شادی کے بعد والدین کے کہنے پر بیوی کو طلاق دینا

فتوی نمبر :
72863
| تاریخ :
2024-05-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

پسند کی شادی کے بعد والدین کے کہنے پر بیوی کو طلاق دینا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا نام ۔۔۔۔ہے، ہم چار بھائی اور ایک بہن ہے، اور سب ماشاءاللہ بڑے اور بالغ ہیں، میری عمر 35 سال ہے، میں بہت سالوں پہلے سے ایک لڑکی کو بےحد پسند کرتا ہوں، مگر وہ لڑکی طلاق یافتہ ہے اور ایک بچی کی ماں ہیں، جس کے لئے میرے ماں باپ بے حد مخالف ہیں، مگر میں اپنے دل ودماغ سے لاکھ کوششوں کے باوجود بھی اس سے دور نہیں ہوسکا، اور وہ لڑکی مجھ سے نکاح اور حلالہ کو ترجیح دیتی ہے، اور اللہ کو راضی رکھنے کی، شیطانی وسوسوں اور گناہ سے بچنے کا کہتی ہے ہمیشہ، میں 13 سے 14 سال سے اس کے ساتھ بات چیت کرتا رہا ہوں، اور اب میں نے حرام اور گناہ سے بچنے کے لئے اس لڑکی سے نکاح کرلیا ہے، الحمد للہ، مگر اب میرے ماں باپ مجھے حکم دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس لڑکی کو طلاق دے دو، ورنہ ہم سے تعلق ختم کر کے اس گھر سے جاؤ، اب مجھے جاننا ہے کہ اگروالدین کا یہ حکم مانتا ہوں تو یہ میری بیوی کے ساتھ ظلم ہے یا نہیں؟ اور اگر نہیں مانتا تو مجھ پر والدین کی نافرمانی عائد ہوتی ہے یا نہیں؟ مجھے بتائیں کہ والدین کا یہ حکم جو اپنے پسند کی شادی پر ہے ، یہ جائز ہے یا ناجائز ہے؟ اور اس حکم کے نہ ماننے پر میں گناہ گار اور نافرمان ہونگا یا نہیں؟ کیونکہ میں یہ حکم ہر گز نہیں ماننا چاہتا، اور اپنے والدین کو بھی بے حد چاہتا ہوں، اس لئے کسی کا بھی دل نہیں دکھانا چاہتا اور نہ ظلم چاہتا ہوں اپنی ذات سے ، براہ کرم میرے حالات اور سوالات کاقرآن کی روشنی میں جلد از جلد جواب دیجئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا اتنا طویل عرصہ مذکورہ اجنبی لڑکی سے تعلق رکھنا، اس سے بات چیت کرنا، بے تکلفی اختیار کرنا شرعاً ناجائز وحرام تھا ، جس کی وجہ سے وہ دونوں سخت گناہ گار ہوئے ہیں، جس پر انہیں بصدق دل توبہ واستغفار کرنا لازم ہے، جبکہ اولیاء کی اجازت ورضامندی کے بغیر لڑکا لڑکی کا اس طرح چھپ کر نکاح کرنا بھی انتہائی قبیح فعل ہے، شریف خاندان میں اس طرح نکاح کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے، اور عموماً اس طرح کے نکاح کا نتیجہ بڑوں کی دعاؤں سے خالی ہونے کی وجہ سے خلع یا طلاق ہی کی صورت میں نکلتاہے، تاہم سائل اور مذکور لڑکی اب جب نکاح کرچکے ہیں تو اگر اس رشتے کو ختم کرنے کی کوئی معقول عذر نہ ہو اور فقط والدین کی مرضی کے خلاف اس لڑکی سے نکاح کرنے پر والدین سائل کو مذکور لڑکی کو طلاق دینے کا مطالبہ کررہے ہوں، تو ایسی صورت میں سائل کے لئے اپنی بیوی کو طلاق دینا تو مناسب نہیں، البتہ سائل اور اس کی بیوی کو چاہئے کہ والدین سے دست بستہ معافی مانگتے ہوئے انہیں اس شادی پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں، تاکہ بڑؤں کی دعائیں میاں بیوی کے شامل حال ہو کر ان کی آئندہ کی زندگی خوشگوار ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی ردالمحتار:تحت (قوله فنفذ إلخ) أراد بالنفاذ الصحةفمعارض بقوله - صلى الله عليه وسلم - «الأيم أحق بنفسها من وليها» رواه مسلم وأبو داود والترمذي والنسائي ومالك في الموطأ،والأيم من لا زوج لها بكرا أو لا فإنه ليس للولي إلا مباشرة العقد إذا رضيت وقد جعلها أحق منه به،ويترجح هذا بقوة السند والاتفاق على صحته،الخ (ج3 ص55 باب الولی ط سعید)۔
وفی الفقہ الحنفی: لا اجبار علی البکر البالغۃ فی النکاح لماروت السیدۃ عائشۃ عن النبی ﷺ قال، استامروا النساء فی ابضاعھنّ الخ(ج2 ص161 کتاب النکاح ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72863کی تصدیق کریں
0     503
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات