اگر شوہر بیوی کی غیر موجودگی میں طلاق دیتا ہے تو طلاق ہو جاتی ہے ؟ مگر بیوی نے اپنے کان سے نہیں سنی اور نہ ہی شوہر نے لکھ کر طلاق دی ہے ،تو اس کا کیا حکم ہے ؟
واضح ہو کہ شوہر کا بیوی کی طرف نسبت کرتے ہوئے الفاظ ِطلاق کہہ دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، وقوعِ طلاق کے لئےبیوی کا الفاظِ طلاق سننا یا مجلس میں موجود ہونا یاشوہر کا تحریری طور پر طلاق دینا ضروری نہیں ، بلکہ اس کے بغیر بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر شوہرنے اپنی بیوی کی طرف نسبت کرکے الفاظِ طلاق کہہ دیے ہوں تو اس سے اسکی بیوی پر طلاق واقع ہوگئی ہے ۔
کما فی رد المحتار: تحت(قوله كأنت طالق) وكذا لو أتى بالضمير الغائب أو اسم الإشارة العائد إليها أو باسمها العلمي ونحو ذلك الخ( ج 3 ص 256)۔