طلاق

میاں بیوی کا یک دوسرے سے الگ رہنے کی صورت میں طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
73091
| تاریخ :
2024-05-12
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میاں بیوی کا یک دوسرے سے الگ رہنے کی صورت میں طلاق کا حکم

السلام علیکم!
اگر شوہر بیوی سےناراض ہو اور بیوی کو بھی شوہر کی کوئی پرواہ نہ ہو، دونوں کے درمیان تین سال سے کوئی تعلق نہ ہو، کیا اس طرح طلاق واقع ہو جاتی ہے ؟ بیوی طلاق مانگ رہی ہے،شوہر طلاق نہیں دینا چاہتا، بیوی کے گھر والے طلاق کےلئے دباؤ ڈال رہے ہیں،شوہر کہتا ہے لڑائی کی وجہ ٹھیک کرو، بیوی کچھ سننے کے لئے تیار نہیں ہے، نہ اپنی کوئی غلطی تسلیم کرتی ہے، صرف طلاق کی ضد ہے، شریعت کیا کہتی ہے؟ رہنما ئی فرمائیں، جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ میاں بیوی کے اِس طرح الگ رہنے سے شرعاً نہ تو نکاح ختم ہوتاہے اور نہ ہی اس علیحدگی سے طلاق واقع ہوتی ہے، خواہ کتناہی عرصہ گزر جائے، دونوں اب بھی حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرسکتے ہیں، تاہم اگر بیوی کی غلطی ہو اور وہ بلاوجہ طلاق کا مطالبہ کررہی ہو تو اُس کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں، جس کی وجہ سے وہ گنہگار ہورہی ہے، اُس پر لازم ہے کہ اپنے اِس غلط طرزِ عمل سے باز آکر شوہر سے معافی مانگے اور اپنا گھر آباد رکھنے کی فکر کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ دوبارہ اس قسم کے ناجائز کاموں سے مکمل اجتناب کرے، جبکہ شوہر کو بھی چاہیئے کہ وسعت ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کی چھوٹی موٹی غلطیوں کو معاف اور درگزر کردیا کرے، لیکن اگر ہر وقت کی لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے دونوں کا حدود اللہ پر رہتے ہوئے اِس رشتہ کو برقرار رکھنا ناممکن ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں شوہر اُس کو ایک طلاق دے کر اپنی زوجیت سے الگ کرسکتاہے، اور اِس صورت میں شوہر گنہگار نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن أبی داود: عن ثوبان قال: قال رسول الله ﷺ: ”أيما امرأة سألت زوجها طلاقا في غير ما بأس فحرام عليها رائحة الجنة“ (رقم الحدیث: 2226، ج : 2، صـــ235)
وفی الشامیۃ: وأما الطلاق فإن الأصل فيه الحظر، بمعنى أنه محظور إلا لعارض يبيحه، وهو معنى قولهم الأصل فيه الحظر والإباحة للحاجة إلى الخلاص، فإذا كان بلا سبب أصلا لم يكن فيه حاجة إلى الخلاص بل يكون حمقا وسفاهة رأي ومجرد كفران النعمة وإخلاص الإيذاء بها وبأهلها وأولادها، ولهذا قالوا: إن سببه الحاجة إلى الخلاص عند تباين الأخلاق وعروض البغضاء الموجبة عدم إقامة حدود الله تعالى، فليست الحاجة مختصة بالكبر والريبة كما قيل، بل هي أعم كما اختاره في الفتح، فحيث تجرد عن الحاجة المبيحة له شرعا يبقى على أصله من الحظر اھ (ج3،صـــ228،ط:سعید)۔
وفی التنویر مع الدر: (طلقة) رجعية (فقط في طهر لا وطء فيه) وتركها حتى تمضي عدتها (أحسن) بالنسبة إلى البعض الآخر اھ (ج3،صـــ231،ط:سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: (أما تفسيره) شرعا فهو رفع قيد النكاح حالا أو مآلا بلفظ مخصوص كذا في البحر الرائق(وأما ركنه) فقوله: أنت طالق. ونحوه كذا في الكافي اھ (ج1،صـــ348،ط:ماجدیۃ)۔
وفی بدائع الصنائع: وأما بيان ركن الطلاق فركن الطلاق هو اللفظ الذي جعل دلالة على معنى الطلاق اھ (ج3،صـــ98،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73091کی تصدیق کریں
0     602
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات