السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میاں بیوی کی لڑائی ہوئی ، بیوی نے خاوند کو کہا میں نے تیرے ساتھ نہیں رہنا مجھے فارغ کرو، مرد کہتا ہے کاغذ لاؤ میں فارغ کرتا ہوں، طلاق ہوئی کہ نہیں؟
سوال میں مذکور جملہ’’میں فارغ کرتاہوں‘‘حال اور مستقبل دونوں کیلئے استعمال ہوتا ہے، مگر سوال میں مذکور کیفیت اور الفاظ ’’کاغذ لاؤ‘‘ اس بات پر قرینہ ہے کہ یہاں یہ جملہ حال کی بجائے مستقبل کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورالفاظ ’’کاغذ لاؤ میں فارغ کرتا ہوں ‘‘کہنے سے شخص مذکور کی بیوی پر شرعاً کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ہے۔ تاہم آئندہ اس طرح کے جملے استعمال کرنے سے اجتناب چاہیے ۔
فی الفتاوی الهندية : في المحيط لوقال بالعربية أطلق لايكون طلاقا إلاإذا غلب استعماله للحال فيكون طلاقا(1/384)۔