طلاق

بیوی کا نام لیے بغیر کمرے میں اسے"طلاق ""طلاق" "طلاق"کہنے سے یہ طلاقیں واقع ہوں گی؟

فتوی نمبر :
73312
| تاریخ :
2024-05-22
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کا نام لیے بغیر کمرے میں اسے"طلاق ""طلاق" "طلاق"کہنے سے یہ طلاقیں واقع ہوں گی؟

میں اور میری بیوی کمرے میں تھے ،میں نے تین دفعہ صرف" طلاق" بولا ،لیکن بیوی کا نہ تو نام لیا نہ اس کو یہ بولا کہ میں نے تمہیں دی، نہ کوئی دینے کی تصدیق کی ۔تو کیا ایسے طلاق ہو تو نہیں جائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وقوعِ طلاق کیلئے بیوی کا باقاعدہ نام لینا یا صراحتاً اس کی طرف نسبت کرنا ضروری نہیں، بلکہ اضافتِ معنویہ بھی اس کے لئے کافی ہے، لہذا سائل نے بیوی کی موجودگی میں اس سے بات چیت کے دوران نام لیے بغیر جو طلاق کے الفاظ تین مرتبہ استعمال کیے ہیں ،تو اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے۔ اب رجوع نہیں ہو سکتا اور نہ ہی حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح ہو سکتا ہے۔لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں گناہ گار ہوں گے۔ جبکہ سائل کی بیوی عدت گزارنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تبیین الحقائق: قال رحمه الله : (و ثلاثا في طهر أو بكلمة بدعى) اى : تطليقها ثلاثا فى طهر واحد او بكلمة واحدة طلاق بدعى و كذلك الثنتان في طهر واحد او بكلمة واحدة الخ (کتاب الطلاق ، ج : 3 ، ص : 24 ، ط : دار الکتب العلميۃ)۔
و فی تبیین الحقائق: قال رحمہ اللہ: (الصریح ھو کانت طالق و مطلقۃ و طلقتک) لان ھذہ الالفاظ یراد بھا الطلاق و تستعمل فیہ لا فی غیرہ فکانت صریحا الخ (باب الطلاق ، ج : 3 ، ص : 39 ، ط : دار الکتب العلمیۃ)۔
و فى البحر الرائق: (قوله و ثلاثا في طهر او بكلمة بدعى) اى تطليقها ثلاثا متفرقة في طهر واحد او ثلاثا بكلمة واحدة بدعی ای منسوب إلى البدعة و المراد بها هنا المحرمة لانهم صرحوا بعصيانه و مرادہ بهذا القسم ما ليس حسنا و لا احسن الخ (کتاب الطلاق ، ج : 3 ، ص 239 ، ط : الماجدیۃ)۔
و فی الدر المختار: (کطلقتك و انت طالق و مطلقۃ) بالتشديد قيد بخطابها ، لانه لو قال : ان خرجت يقع الطلاق او لا تخرجي الا باذنی فانی حلفت بالطلاق فخرجت لم يقع لتركه الاضافة اليها الخ (باب الصريح ، ج : 3 ، ص : 247 ، ط : ایچ-ایم-سعید)۔
و فی رد المحتار تحت: ( قوله لتركه الاضافة ) اى المعنوية فانها الشرط و الخطاب من الاضافة المعنوية، و كذا الاشارة نحو هذه طالق الخ (باب الصريح ، ج : 3 ، ص : 248 ، ط : ایچ- ایم- سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73312کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات