طلاق

شوہر کے علم میں لائے بغیر بیوی کا جعلی طلاق نامہ بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
73438
| تاریخ :
2024-05-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کے علم میں لائے بغیر بیوی کا جعلی طلاق نامہ بنانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمی سید فیضان اور مسماۃ ۔۔۔۔۔کا نکاح عرصہ پانچ سال قبل ہوا تھا،اور ہم دونوں میاں بیوی کی حیثیت سے رہ رہے تھے،کچھ عرصہ قبل مسمی فیضان کا ایکسیڈنٹ ہوا،وہ گھر میں زخمی حالت میں تھا،میں مسماۃ ۔۔۔نے کسی کے بہکاوے میں آکر طلاق نامہ بنواکر لائی اور شوہر کے علم میں لائے بغیر اس کے سائن بھی خود ہی کردیئے،اور رشتہ دار وغیرہ کو بتادیا کہ شوہر نے مجھے طلاق دیدی ہے،میں حلفیہ اقرا ر کرتی ہوں کہ شوہر کو بتائے بغیر میں نے طلاق نامہ بنوایا اور اس پر سائن کیا اب ہم دونوں دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن رشتہ دار اس طلاق نامہ کی وجہ سے ہمیں مطلقہ کہہ رہے ہیں۔
جبکہ شوہر بھی حلفیہ اقرار کرتا ہے کہ میں نے بیوی کو نہ طلاق نامہ بنوانے کا بولا اور نہ سائن کیا،جب بیوی نے طلاق نامہ بنواکر سائن کردیئے تو مجھے طلاق نامہ دکھایا،اب آپ رہنمائی فرمائیں کہ ہم میاں بیوی کی حیثیت سے رہ سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا شوہر کے علم میں لائے بغیر طلاق نامہ بنواکر اس پر شوہر کے دستخط کرنا خیانت اور جھوٹ کے زمرے میں آتا ہے،جوکہ سخت گناہ ہے،جس پر سائلہ کو اپنے شوہر سے معافی تلافی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور بصدقِ دل توبہ واستغفار لازم ہے،تاہم چونکہ شریعت نے طلاق کا معاملہ مرد کے سپرد کیا ہے،اس لیے صورتِ مسئولہ میں درج بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو اس طور پر کہ سائلہ کے شوہر نے خود طلاق نامہ بنوانے کا نہیں کہا ہو اور نہ ہی خود اس پر دستخط کیے ہوں اور نہ بعد میں طلاق کے واقع ہونے کا اقرار کیا ہو تو ایسی صورت میں سائلہ کی طرف سے از خود طلاق نامہ بنوانے اور اس پر دستخط کرنے سے سائلہ پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی بلکہ دونوں کا نکاح بدستور برقرار ہے اور دونوں میاں بیوی کی حیثیث سے آپس میں زندگی گزارسکتے ہیں،تجدیدِ نکاح کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت (قولہ لا اقرارہ بالطلاق) ولو أقر بالطلاق كاذبا أو هازلا وقع قضاء لا ديانة. اهـ((ج3 ص236 کتاب الطلاق ط: سعید)۔
وفیہ أیضاً: وكذا كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق ما لم يقر أنه كتابه اهـ ملخصا الخ (ج3 ص247 کتاب الطلاق ط: سعید)۔
وفی الفتاوى الهندية: وكذلك كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع به الطلاق إذا لم يقر أنه كتابه كذا في المحيط والله أعلم بالصواب. (ج1 ص279 کتاب الطلاق،الباب الثانی فی ایقاع الطلاق ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73438کی تصدیق کریں
0     737
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات