طلاق

طلاق رجعی کے متعلق حکم

فتوی نمبر :
73588
| تاریخ :
2024-06-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق رجعی کے متعلق حکم

میری شادی کو 10 سال ہوگئے ہیں، میرا ایک بیٹا ہے 5 سال کا، مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ایک سال پہلے میرے شوہر کا کسی دوسری عورت سے تعلق بن گیا، بہت جھگڑوں کے بعد انہوں نے کہا کہ میرا اس کے ساتھ ناجائز تعلق ہے، اس لئے نہیں چھوڑ سکتا ہے، نکاح کرلیا ہے، جب کہا کہ نکاح نامہ دکھائیں تو کہا کہ دکھا دوں گا،لیکن ٹال مٹول ہوئی، پھر کچھ عرصہ بعد جب میرے میکے بات گئی تو کہا کہ نکاح نہیں کیا ہے، آج تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ نکاح کیا ہے یا نہیں، لیکن اس بیچ ہر بات پر مجھے طلاق کی دھمکی دی ہے، کچھ مہینے پہلے اس عورت نے مجھ سے رابطہ کیا کچھ سوالات کیے کہ تم اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہو؟ تعلقات میں ہو جس سے واضح ہورہا تھا کہ اس سے جھوٹ بولے گئے ہیں ، میرے متعلق اس نے یہاں تک کہا کہ میں کھڑے کھڑے تمہیں طلاق کراسکتی ہوں، ایک ہفتہ پہلے میرے شوہر نے ایک بہت معمولی بات پر میری ساس کے سامنے دو دفعہ مجھے طلاق دیدی یہ کہہ کر" کہ میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں، میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں" بہت ٹھہر ٹھہر کر یہ الفاظ کہےدو دفعہ میری ساس کے ہاتھ جوڑنے پر رکے، اب مجھے بتائیں میں کیا کروں، میں تین مہینے کی عدت میں ہوں، میں نے میکے میں کچھ نہیں بتایا ہے کیا میں عدت میں میکے جاسکتی ہوں، رجوع کا طریقہ بتائیں کیا بات کرلی جائے تو رجوع ہوجاتا ہے یا ہمبستری ضروری ہے؟ طلاق ایک شمار ہوگی یا دو، باقی آگے کیا گنجائش ہے، میں اپنی کوئی بات میکے بتاؤں تو طلاق کی دھمکی دی جاتی ہے، مجھے کیا کرنا چاہیئے، کیا مذہب نے میرے لئے کوئی راستہ رکھا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اور اس میں کسی قسم کی دروغ گوئی کا سہارا نہ لیا گیا ہو تو سائلہ کے شوہر کا واقعۃً یوں نکاح کے بغیر کسی نامحرم عورت کے ساتھ رہنا اور تعلقات قائم کرنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے جس پر بصدقِ دل توبہ واستغفار اور آئندہ کے لئے ایسے کاموں سے اجتناب لازم ہے، جبکہ سائلہ کے شوہر نےاگر واقعۃً مذکور الفاظ ( میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں، میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں") کہہ دیے ہوں تو اس سے سائلہ پر دو رجعی طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ،جس کے بعد شوہر کو رجوع کا اختیار حاصل ہے،چنانچہ دورانِ عدت اگر شوہر زبانی طورپر رجوع کرلے (مثلاً میں رجوع کرتا ہوں وغیرہ الفاظ کہہ دے ) یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لے یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چھولے تو اس سے رجوع ہو جائیگا اور دونوں کا نکاح بدستور بر قرار رہے گا،لیکن اگر شوہر ایامِ عدت میں رجوع نہ کرے تو عدت گزرنے سے یہ دو رجعی طلاقیں،طلاق بائن بن جائیں گی اور اس سے دونوں کا نکاح ختم ہو جائیگا،اور عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی،اس کے بعد دوبارہ ایک ساتھ رہنے کیلئے باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح لازم ہو گا ،بہر صورت آئندہ کیلئے شوہر کو فقط ایک طلاق کا اختیار ہو گا ، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الهدايۃ :وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض اھ (2/254)
وفیہ ایضاً :والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " وهذا صريح في الرجعة (الی قولہ )قال: " أو يطأها أو يقبلها أو يلمسها بشهوة أو بنظر إلى فرجها بشهوة اھ (2/254)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73588کی تصدیق کریں
0     701
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات