خرید و فروخت

پراپرٹی کی خرید و فروخت میں جانبین سے کمیشن لینا

فتوی نمبر :
73642
| تاریخ :
2024-06-03
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

پراپرٹی کی خرید و فروخت میں جانبین سے کمیشن لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم پراپرٹی ڈیلنگ کا کام کرتے ہیں، جس میں ہم فروخت کنندہ اور خریدار ہر ایک سے دو / دو فیصد کمیشن لیتے ہیں، لیکن ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کے ایک بیان میں سنا ہے کہ پراپرٹی ڈیلر کا دونوں طرف سے کمیشن لینا حرام ہے، آپ رہنمائی فرمائیں کہ یہ بات درست ہے یا نہیں ؟ یاد رہے کہ ہمارا (پراپرٹی ڈیلر ) کا کام صرف فروخت کنندہ اور خریدار کا آپس میں رابطہ کروانا ہے، کسی کی طرف سے وکالت کرنا نہیں ہے، اور پراپرٹی ڈیلر فروخت کنندہ اور خریدار دونوں سے کمیشن لینے کے بعد ہر ایک کی طرف سے پوری ذمہ داری لیتا ہے ، اس کے بعد اگر فروخت کنندہ کی جانب سے کاغذات وغیرہ میں کوئی مسئلہ پیدا ہو جائے یا خریدار پیسے نہ دے تو ذمہ داری پراپرٹی ڈیلر پر عائد ہوتی ہے لہذا اتنی بڑی ذمہ داری اٹھانے کے بعد دونوں طرف سے کمیشن لینا تو بنتا ہے ، آپ رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کا مذکور کلپ ارسال نہیں کیا کہ اسے سن کر اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم سائل اگر اپنے اس عمل پر مالک اور خریدار دونوں سے طے شدہ کمیشن وصول کرتا ہو تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار و حاشیۃ ابن عابدین: وأما الدلال فإن باع العين بنفسه بإذن ربها فأجرته على البائع وإن سعى بينهما وباع المالك بنفسه يعتبر العرف وتمامه في شرح الوهبانية.اھ ۔
(قوله: فأجرته على البائع) وليس له أخذ شيء من المشتري؛ لأنه هو العاقد حقيقة شرح الوهبانية وظاهره أنه لا يعتبر العرف هنا؛ لأنه لا وجه له. (قوله: يعتبر العرف) فتجب الدلالة على البائع أو المشتري أو عليهما بحسب العرف جامع الفصولين. (ج۴، ص۵۶۰)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73642کی تصدیق کریں
0     1361
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات