طلاق

طلاق کے ساتھ "ان شاء اللہ " کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
74232
| تاریخ :
2024-07-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے ساتھ "ان شاء اللہ " کہنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
سعید اور اس کی بیوی کے درمیان کسی معاملے پر جھگڑا ہوا، پھر سعید نے اپنے سالے اسلم کو لکھ کر بھیجا کہ تمہاری بہن ہندہ کو" إن شاء اللہ طلاق، إن شاء اللہ طلاق،إن شاء اللہ طلاق إن شاء اللہ " اب سعید کہتا ہے کہ میرا طلاق دینے کا ارادہ نہیں تھا، اسی وجہ سے تو میں نے ساتھ إن شاء اللہ لگایا ،کیوں کہ میں نے علماء سے سنا ہوا تھا کہ إن شاء اللہ سے طلاق نہیں ہوتی۔
اب کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ آیا سعید کی بیوی کو طلاق ہوئی ہے یا نہیں ؟ تحریری طور پر جواب چاہیئے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہو تا ہے ، سوال کے سچ یا جھوٹ پر مبنی ہونیکی اصل ذمہ داری سائل پر ہوتی ہے۔
اس مختصر سی تمہید کے بعد واضح ہو کہ سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی بھی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ مسمی سعید نے اپنے سالے اسلم کو لکھ کر بھیجا کہ تمہاری بہن ہندہ کو" إن شاء اللہ طلاق، إن شاء اللہ طلاق، إن شاء اللہ طلاق إن شاء اللہ " تو اس سے مسمی سعید کی بیوی مسماۃ ہندہ پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی دونوں میاں و بیوی کی طرح ساتھ رہ سکتے ہیں تاہم آئندہ اس طرح کے الفاظ کہنے سے بھی احتراز کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: إذا قال لامرأته: أنت طالق إن شاء الله - تعالى - متصلا به لم يقع الطلاق وكذا إذا ماتت قبل قوله إن شاء الله تعالى كذا في الهداية بخلاف ما إذا مات الزوج بعد قوله: أنت طالق قبل قوله إن شاء الله تعالى وهو يريد الاستثناء حيث يقع الطلاق وإنما يعلم ذلك فيما إذا قال قبل الإيقاع إني أطلق امرأتي وأستثني كذا في الكفاية اھ (کتاب الطلاق ج 1 صـ 454 ط: ماجدیۃ)
وفی الدر المختار: (قال لها أنت طالق إن شاء الله متصلا) إلا لتنفس أو سعال أو جشاء أو عطاس أو ثقل لسان أو إمساك فم أو فاصل مفيد لتأكيد أو تكميل أو حد أو طلاق، أو نداء كأنت طالق يا زانية أو يا طالق إن شاء الله صح الاستثناء بزازية وخانية الخ (کتاب الطلاق ج 3 صـ 366-367 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74232کی تصدیق کریں
0     542
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات