طلاق

چار مرتبہ طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
74485
| تاریخ :
2024-07-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

چار مرتبہ طلاق دینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمی نصیب اللہ نے اپنی بیوی کو غصے کی حالت میں دو مرتبہ ان الفاظ"پہ ما طلاقہ یے"(تم مجھ پر طلاق ہو)کے ساتھ طلاق دی ہیں،اور جب تیسری مرتبہ بھی یہ الفاظ کہے تو میری بھابھی نے میرے منہ پر ہاتھ رکھا،لیکن پھر بھی میں نے یہی الفاظ کہہ دیے اور چوتھی مرتبہ پھر یہی الفاظ کہے،تو کیا اس کی وجہ سے طلاق ہوئی ہے یا نہیں؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ غصے کی حالت میں طلاق دینے سے بھی شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل نے جب اپنی بیوی کو مذکور الفاظ "پہ ما طلاقہ یے"(تم مجھ پر طلاق ہو)چار مرتبہ کہہ دیےتو اس سے سائل کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اور باقی ایک طلاق محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوچکی ہےچنانچہ اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے فوراً علیحدگی اختیار کریں،اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں،ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يَتَرَاجَعَا إِنْ ظَنَّا أَنْ يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (سورۃ البقرۃ 230)۔
وفی احکام القرآن للجصاصؒ : ( فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ) فحکم بتحریمھا علیہ بالثالثۃ بعد الاثنین و لم یفرق بین ایقاعھما فی طھر واحد او فی اطھار فوجب الحکم بایقاع الجمیع علی ایّ وجہ اوقعہ من مسنون او غیر مسنون ومباح او محظور (الی قولہ) (حتی تنکح زوجا غیرہ) غایۃ التحریم الموقع بالثلاث فاذا وطئھا الزوج الثانی ارتفع ذلک التحریم الموقع وبقی التحریم من جھۃ انھا تحت زوج کسائر النساء الاجنبیات فمتی فارقھا الثانی وانقضت عدتھا حلت للاول الخ (ج1 ص 389/391 ط: سھیل اکیڈیمی لاھور باکستان ) ۔
وفی اعلاء السنن: عن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت: جائت امرأۃ رفاعۃ القرظی الی النبیﷺ فقالت کنت عند رفاعۃ فطلقنی فبت طلاقی فتزوجت بعدہ عبدالرحمٰن ابن الزبیر (الی قولہ) فقالﷺ اتریدین ان ترجعی الی رفاعۃ؟ لا حتی تذوقی عسیلتہ ویذوق عسیلتک الخ (ج11 ص 213کتاب الطلاق،فصل فیماتحل بہ المطلقۃ ط: ادارۃ القران والعلوم الاسلامیۃ)۔
وفی الھندیۃ: وان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ وثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا ویدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا کذا فی الھدایۃ الخ (ج1 ص 473 کتاب الطلاق ط: ماجدیہ)۔
وفی بدائع الصنائع: واما الطلقات الثلاث فحکمھا الاصلی ھو زوال الملک وزوال المحلیۃ ایضا حتی لایجوز لہ نکاحھا قبل التزوج بزوج آخر الخ (ج3 ص187 فصل فی حکم الطلاق الثلاث ط: سعید)۔
وفیہ أیضاً: و حال الغضب و مذاکرۃ الطلاق دلیل ارادۃ الطلاق ظاھرا فلایصدق فی الصرف عن الظاھر قال و ان نوی بائنا فبائن و ان نوی ثلاث فثلاث لان ھٰذا اللفظ و ان کان صریحا فی الفارسیۃ فمعناہ التخلیۃ فی العربیۃ الخ (ج3 ص102 فصل ومنھا النیۃ ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74485کی تصدیق کریں
0     698
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات