طلاق

خلوت صحیحہ سے قبل تین طلاق کے طلاق نامہ پر دستخط کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
76652
| تاریخ :
2024-07-16
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت صحیحہ سے قبل تین طلاق کے طلاق نامہ پر دستخط کرنے کا حکم

السلام علیکم! میرا نام ارسلان ملک ہے اور میں تقریباً پچھلے نو سالوں سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہ رہا ہوں، مجھے ایک لڑکی پسند تھی اور میں اپنے گھر والوں کو پچھلے نو سالوں سے کہہ رہا تھا کہ میری اس سے شادی کرائیں، لیکن میری امی جان نہیں مان رہی تھیں، اور وہ میری شادی کسی اور سے کروانا چاہ رہی تھیں، جو کہ طلاق یافتہ عورت ہے، میں نے امی کو کہا کہ ٹھیک ہے، میں اس لڑکی سے شادی کرلیتا ہوں، ثواب کا کام ہے، لیکن میں اپنی پہلی بیوی کو نہیں چھوڑوں گا اور نہ میرا ارادہ ہے، میں اس لڑکی کو صبر کرنے کا کہتا رہا، لیکن 9 سال تک میرے گھر والے نہیں مان رہے تھے، میں نے پھر 2022 میں اس سے پاکستان آکر نکاح کرلیا اور گھر والوں کو آکر بتادیا، اس کے بعد بہت ہی زیادہ پریشر آیا، میرے گھر کے ہر فرد سے اوروہ مجھے زبردستی کورٹ لے گئے اور مجھ سے پیپر دستخط کرنے کو بولا، میں نے اس ٹائم نہیں کیا، میرے والد مجھے بچا کر لے آئے، لیکن گھر میں میرے بھائیوں نے اور امی نے بہت زیادہ شور شرابہ کیا، اور مجھے گھسیٹ کر اسٹامپ پیپر والے کے پاس لے گئے، اس پر انہوں نے زبردستی طلاق لکھوائی اور مجھے بہت زیادہ مجبور کیا دستخط کرنے پر، اس وقت جو گواہ تھے وہ کوئی اور تھے اور میں نے دستخط نہیں کئے تھے، پھر جب گھر لے کر آئے، انہوں نے پھر مجھ سے زبردستی کی کوشش کی اور میں پھر اکیلے میں اسٹامپ پیپر والے کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ بھائی نہ میں نے زبانی دینی ہے اور نہ میری نیت ہے، کیا میں اگر اس کو دستخط کردوں تو یہ ہوجائے گی؟ اس وقت اس نے کہا کہ یہ طلاق نہیں ہے، اس کے لئے آپ کو دو گواہوں کی ضرورت ہے اور پھر آپ کی نیت کا شامل ہونا بہت ضروری ہے، اور زبان سے نکالنا بھی ضروری ہے، زبردستی کی طلاق واقع نہیں ہوتی، البتہ میں نے اپنے گھر والوں کو چپ کروانے کے لئے اسٹامپ پیپر اور کچھ دوستوں سے پوچھ کر دستخط کردیئے۔

نوٹ! دستخط کرنے سے پہلے میں نے 3 یا 4 لوگوں سے پوچھا ، انہوں نے کہا کہ طلاق نہیں ہوتی ایسے، میں نے گھر والوں کو چپ کروانے کے لئے وقتی طور پر دستخط کر دیئے تھے، نہ میں نے منہ سے بولا اور نہ میری نیت ہے، میں بہت خوش ہوں اپنی بیوی کے ساتھ، لیکن میرے گھر والے کہہ رہے ہیں کہ طلاق ہوگئی ہے، جب کہ میں نے 2 سے 3 لوگوں سے اور مفتیوں سے پوچھا ، انہوں نے کہا کہ آپ کی طلاق نہیں ہوئی، آپ کی بیوی آپ پر حلال ہے، پلیز مجھے بتائیں کہ کیا میری بیوی مجھ پر حلال ہے؟ کیوں کہ 2 سے 3 عالم سے پوچھ کر میں نے اس کو عمرہ بھی کروایا ہے اور میں خوش ہوں اس کے ساتھ، بہت زیادہ شیطانی وسوسے آتے ہیں، اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ مجھے تحریری طور سے فتوٰی دے دیں، تاکہ میں اپنے گھر والوں کو دکھا سکوں، نہ میں نے منہ سے طلاق دی ہے اور نہ میری کوئی نیت ہے طلاق دینے کی۔

نوٹ! میں نے لڑکی کے گھر پر اس کے والدین وغیرہ کے سامنے نکاح کیا اور واپس آگیا، ہمارے درمیان کوئی خلوت نہیں ہوئی، میں نے گھر آکر بتایا تو سب میرے خلاف ہوگئے اور طلاق کا مطالبہ کر نے لگے اور یہ مکمل واقعہ پیش آیا جو اوپر مذکور ہے، جبکہ گھر والوں کی طرف سے بنایا گیا طلاق نامہ منسلک ہے۔

نوٹ! شوہر نے اپنے ایک دوست کو بتایا تھا کہ میری نیت نہیں ہےطلاق دینے کی، پھر کچھ ٹائم بعد اسٹامپ پیپر والے کو بھی بولا تھا کہ میری نیت نہیں طلاق دینے کی۔

نوٹ! شوہر نے طلاق نامہ پر دستخط کرنے کے ایک سال بعد دوبارہ اسی لڑکی سے نکاح کیا ہے، اب تاحال دونوں ایک ساتھ رہ رہے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ کیا طلاق نامہ میں درج تین طلاق واقع ہوئی ہیں یا ایک؟ اگر تین ہوئی ہیں تو کیا بغیر حلالہ دونوں کا ایک ساتھ رہنا درست ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل کا گھر والوں کے اصرار اور بار بار مطالبہ کرنے کی وجہ سے تنگ آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنا اکراہِ شرعی میں داخل نہیں، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل نے جب منسلکہ طلاق نامہ پر دستخط کردیئے، اگرچہ زبانی طلاق نہ دی ہو تو اس سے سائل کی بیوی پر طلاق نامہ میں درج تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، لہٰذا دونوں میاں بیوی کا ایک ساتھ بغیر حلالہ شرعیہ کے ساتھ رہنا شرعاً جائز نہیں، اور اب تک میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنے کی وجہ سے جو گناہ سرزد ہوچکا ہے، اس پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی بھی اختیار کریں، تاکہ عورت عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ اھ ( سورۃ البقرۃ)۔
کما فی الھندیۃ: (الفصل الرابع في الطلاق قبل الدخول) إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليهاالخ ( ج 1 ص 373 ط: ماجدیہ)۔
و فیھا ایضاً: وإن کان الطلاق ثلاثاً فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجاً غیرہ نکاحاً صحیحاً و یدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا الخ ( فصل فیما تحل بہ المطلقۃ ج ۱ ص ۴۷۳ ط: ماجدیہ)۔
و فی بدائع الصنائع : فصل وأما بيان أنواع الإكراه فنقول إنه نوعان نوع يوجب الإلجاء والاضطرار طبعا كالقتل والقطع والضرب الذي يخاف فيه تلف النفس أو العضو قل الضرب أو كثر ومنهم من قدره بعدد ضربات الحد وأنه غير سديد لأن المعول عليه تحقق الضرورة فإذا تحققت فلا معنى لصورة العدد وهذا النوع يسمى إكراها تاما ونوع لا يوجب الإلجاء والاضطرار وهو الحبس والقيد والضرب الذي لا يخاف منه التلف وليس فيه تقدير لازم سوى أن يلحقه منه الاغتمام البين من هذه الأشياء أعني الحبس والقيد والضرب وهذا النوع من الإكراه يسمى إكراها ناقصا. الخ (ج 7 ص 175 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76652کی تصدیق کریں
0     574
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات