طلاق

مطلقہ ثلاثہ کو بغیر حلالہ کے ساتھ رکھنا

فتوی نمبر :
76851
| تاریخ :
2024-07-25
معاملات / احکام طلاق / طلاق

مطلقہ ثلاثہ کو بغیر حلالہ کے ساتھ رکھنا

السلاعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:‎ کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں ایک شخص تین طلاق اپنی بیوی کودے چکا اور بیوی نے عدت بھی مکمل کرلی ہے ،اب دوبارہ اسی عورت سے زبردستی نکاح کرلیا کیایہ نکاح درست ہے؟مکمل وضاحت فرمادیں، شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور شخص اگر واقعۃً صاف لفظوں میں جیسے "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں "کے ذریعے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے چکا ہو، تو اس شخص کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ،اب رجوع نہیں ہو سکتا اور بغیر حلالہ شرعیہ کےبغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، لہذا مذکور شخص کا تین طلاق کے بعد بیوی کے حرام ہونے کے علم کے باوجود اسے زبردستی اپنے ہاں رکھنا اور عورت کا اسے اپنے اوپر قدرت دینا ناجائز اور حرام ہے، جتنا عرصہ وہ ساتھ رہیں گے حرام کاری میں مبتلا رہیں گے، ان دونوں پر لازم ہے کہ فورا ًایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر کے مؤاخذہ اخروی سے سبکدوشی حاصل کریں، بصورت دیگر دونوں سخت گناہ گار ہو کر اخروی پکڑ کے مستحق ہوں گے،جبکہ عورت ایام عدت گز رنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: كرر لفظ الطلاق وقع الكل، وإن نوى التأكيد دين(کتاب الطلاق ج3 ص293 ط:سعید)۔
وفی الھندیۃ: وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا وإن كانت غير مدخولة طلقت واحدة(الفصل الاول فی الطلاق الصریح ج1 ص355 ط:ماجدیہ)۔
وفی الھدایۃ: وان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ،أوثنتین فی الأمۃ،لم تحل لہ حتی تنکح زوجاًغیرہ نکاحاًصحیحاً،ویدخل بھا،ثم یطلقھاأیموت عنھا الخ(ج2صـ92 کتاب الطلاق ط: انعامیۃ)۔
و فی البحر الرائق :وينكح مبانته في العدة وبعدها )( لا المبانة بالثلاث لو حرة وبالثنتين لو أمة حتى يطأها غيره ولو مراهقا بنكاح صحيح وتمضي عدته لا بملك يمين ) أي لا ينكح مبانته بالبينونة الغليظة(کتاب الطلاق ج4 ص61)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76851کی تصدیق کریں
0     567
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات