خرید و فروخت

لائسنس فروخت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
77268
| تاریخ :
2024-08-08
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

لائسنس فروخت کرنے کا حکم

السلام علیکم! Pakistan engineering council انجینئرز کو license دیتی ہے کہ آپ کام کر سکتے ہیں، پاکستان میں کوئی contractor بغیر اس لائسنس کے کام نہیں کرسکتا تو اس میں انجینئرز 3 کام کرتے ہیں
1.کچھ ان contractor کے پاس نوکری کرتے ہیں ۔
2. ایک بڑی تعداد سال کے لیے اپنا license اس contractor کو ایک سال کے لیے بیچ دیتے ہیں۔
3. اور ان میں بعض ویسے بغیر کسی پیسے کے اپنا license کسی contractor کو دے دیتے ہیں تعلق کی بنیاد پر مثلاً دوستی کی وجہ سے، تو اس پر دین کیا کہتا ہے کہ آخری نمبر والے کے بارے میں چونکہ انجینئرر کی غیر موجودگی میں تعمیرات یا کوئی بھی انجینئرنگ کا کام ہوتا ہے آیا کہ یہ جائز ہے یا ناجائز اس انجینئر کے لئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ڈگری اور لائسنس کوئی مال نہیں بلکہ ایک تصدیق اور اجازت نامہ ہے جو حکومت کی طرف سے متعلقہ شخص کو مطلوبہ تعلیم پر مشتمل کورس کی تکمیل اور مہارت کے حصول کے بعد دیا جاتا ہے ، اور اس کا استعمال قانوناً بھی اس کی ذات تک محدود ہوتا ہے، لہٰذا سوال میں ذکرکردہ تینوں صورتوں میں سے اگر پہلی صورت میں مذکور انجینئر کنٹریکٹر کے پاس نوکری کرے اور اپنی مہارت اور صلاحیت کے ساتھ اس کنٹریکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے تو یہ صورت شرعاً بھی جائز ہوگی، جبکہ دوسری اور تیسری صورت درج ذیل وجوہات کی بناء پر شرعاً جائز نہیں ۔
1۔ لائسنس کوئی مال نہیں کہ اسے کرایہ پر دیا جائے یا فروخت کردیا جائے ۔
2۔ کنٹریکٹر کا قانونی تقاضوں کو پورا کئے بغیر فقط دوستی کی وجہ سے کسی ایسے شخص کا لائسنس استعمال کرنا جو عملاً اس پروجیکٹ کی دیکھ بھال نہ کر رہا ہو شرعاً دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہے۔
لہٰذا مذکور صورتوں میں غیر قانونی طور پر سرٹیفکیٹ کسی دوسرے شخص کو دیکر اس کی اجرت یا معاوضہ لینا شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا فقال: «ما هذا يا صاحب الطعام؟» قال أصابته السماء يا رسول الله، قال: «أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس، من غش فليس مني» (99/1)۔
و في بحوث فى قضايا فقهیۃ معاصرة: هل يجوز لحامل رخصة الإيراد او الإصدار أن يبيع هذه الرخصة إلى تاجر آخر؟ (الى قوله) ولكن كل ذلك انما ياتي اذا كان في الحكومة قانون يسمح بنقل هذه الرخصة الى رجل آخر اما اذا كانت الرخصة باسم رجل مخصوص أو شركة مخصوصة ولا يسمح القانون بنقلها الى رجل آخر أو شركة أخرى فلا شبهة فى عدم جواز بيعها لأن بيعها يؤدي حينئذ إلى الكذب والخديعة فان مشترى الرخصة يستعملها باسم البائع لا باسم نفسه فلا يحل ذلك الا بأن يوكل حامل الرخصة بالبيع والشراء اھ(115/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77268کی تصدیق کریں
0     1152
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات