طلاق

"اگر آپ اس گھر سے جاؤ گی تو فائنل ہو کر جاؤ گی " کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
77335
| تاریخ :
2024-08-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"اگر آپ اس گھر سے جاؤ گی تو فائنل ہو کر جاؤ گی " کہنے سے طلاق کا حکم

میں نے اپنی بیوی کو بولا "اگر آپ اس گھر سے جاؤ گی تو فائنل ہو کر جاؤ گی" اور غصے میں لڑائی کے دوران میں بولا تھا کہ میں آپ کو فیصلہ دے دوں گا ، لیکن تین بار آواز کے ساتھ الفاظ نہیں بولا ، دل میں بھی ارادہ کیا کہ میں اپنے بیوی کو فیصلہ دے دوں گا اور کل میں نے طلاق کے پیپر بھی بنوا لیے، لیکن آج جب میری بیوی کے گھر والے آئے تو بات کرنے کے بعد میں نے طلاق کے پیپر پر نہ دستخط کیے نہ با آواز الفاظ ادا کیے، کیا ہمارے بیچ میں علیحدگی ہو گئی ہے؟ براہ مہربانی فتوی ٰعنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے غصے کی حالت میں اپنی بیوی کو جو الفاظ کہے " اگر آپ اس گھر سے جاؤ گی تو فائنل ہو کے جاؤ گی" اس سے سائل کے نکاح پر کوئی اثر نہیں ہوا، اسی طرح " میں آپ کو فیصلہ دے دوں گا" کے الفاظ سے بھی سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، تاہم اس کے بعد سائل نے طلاق کے جو پیپر بنوائے وہ سوال کے ساتھ منسلک نہیں ، اس لئے انہیں دیکھے بغیر کوئی حکم نہیں لگایا جاسکتا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی عقود الدریۃ فی تنقیح الحامدیۃ: ‌صيغة ‌المضارع ‌لا ‌يقع ‌بها ‌الطلاق إلا إذا غلب في الحال كما صرح به الكمال بن الهمام الخ (کتاب الطلاق، ج1 ص 38، ط: دار المعرفہ)۔
وفی الہندیۃـ: ‌فقال ‌الزوج ‌طلاق ‌ميكنم ‌طلاق ‌ميكنم وكرر ثلاثا طلقت ثلاثا بخلاف قوله كنم لأنه استقبال فلم يكن تحقيقا بالتشكيك. في المحيط لو قال بالعربية أطلق لا يكون طلاقا إلا إذا غلب استعماله للحال فيكون طلاقا الخ ( الفصل السابع في الطلاق بالألفاظ الفارسية ، ج1، ص 384، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77335کی تصدیق کریں
0     790
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات