حرمت مصاهرت

سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

فتوی نمبر :
77371
| تاریخ :
2024-08-13
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

سسر کے بہو کو شہوت سے چومنے اور ہاتھ لگانے سے کیا بیٹے اوربہو کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سسر اپنی بہو سے شہوت کے ساتھ بوس و کنار کر لے یا اسے بلاحائل شہوت سےچھو لے ،یا حائل تو ہو مگر اس کے ہاتھ لگانے اور چھونے سے ان دونوں کو یا ان میں سے کسی ایک کو دوسرے کے جسم کی حرارت محسوس ہونے لگے، اور سسر اپنے اس فعل قبیح کا اقرار کر لے یا شوہر عورت کی تصدیق کر لے، تو اس سے ان سسر بہو کے درمیان حرمت مصاہرت ثابت ہو کر میاں بیوی ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے پر حرام ہو جائیں گے، اور ان دونوں پر دوسرے سےعلیحدگی اختیار کرنا لازم ہوگا، جبکہ ایسی صورت میں شوہر کو چاہیئے کہ وہ بیوی کو الفاظ متارکت جیسے "میں تمہیں چھوڑتا ہوں "وغیرہ کہہ کر اسے اپنے عقد سے آزاد کر دے،تاکہ وہ ایام عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزادہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ‌ولو ‌لشعر ‌على ‌الرأس بحائل لا يمنع الحرارة وأصل ماسته وناظرة إلى ذكره والمنظور إلى فرجها) المدور (الداخل) ولو نظره من زجاج أو ماء هي فيه (وفروعهن) مطلقا والعبرة للشهوة عند المس والنظر لا بعدهما وحدها فيهما تحرك آلته أو زيادته به يفتى الخ ( كتاب النكاح، ج 3، ص 32-33 ، ط : سعيد)۔
وفی الھندیۃ: و وجود الشهوة من أحدهما يكفي وشرطه أن لا ينزل حتى لو أنزل عند المس أو النظر لم تثبت به حرمة المصاهرة، كذا في التبيين اھ (القسم الثاني المحرمات بالصهرية،ج1،ص275،ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77371کی تصدیق کریں
0     1918
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بیٹی کے سینے پر ہاتھ پھیرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ویڈیو کے ذریعہ حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات