طلاق

تین طلاقوں کا حکم

فتوی نمبر :
77394
| تاریخ :
2024-08-14
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاقوں کا حکم

کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ذاکر شاہ نے 2مارچ 2024 کو نکاح , سنت ِ رسول کے مطابق کیا،ہم نے کورٹ میرج کی اور گھر والوں کو آہستہ آہستہ بتانے کا فیصلہ کیا ،تاکہ ہم گناہوں سے بچیں،8 مہینے گزرگئے اور زندگی چلتی رہی اور ہم نے اپنے گھر والوں کو بتادیا،لڑکی کے گھر والے مان گئے،بس ان کےباباکو منانا تھااور میرے گھر والے اس شادی کو میرے کہنے پر مان تو گئےلیکن وہ پھرمیری ایک شادی والدین کی پسند کی کروارہے ہیں،میں نے اپنے گھر والوں کوکہا کہ میری یہ شادی نہ کروائیں،میں نے اپنی پسند سے شادی کرلی ہے،لیکن وہ پھر بھی کہتے رہےکہ شادی وہ پھر بھی کروائیں گے،لیکن میری گھر والی نے مجھے زبانی کہا کہ میں نے وہ شادی نہیں کرانی،پانچ روزپہلے میری گھر والی نے کہا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ گھر آئےگی اور میرے گھر والوں سے بات کرےگی اور پھر ہماری رخصتی ہوگی،یہاں میں یہ بات آپ کو بتادو ں کہ نکاح ہونے سے اب تک رخصتی نہیں ہوئی تو ہم اسی مہینے میں رخصتی کرنے والے تھےاور ہمارے بیچ ہمبستری ہوچکی ہے ،اچھا تو پانچ روز پہلے جب انہوں نے گھر آنے کا کہا میں نے منع کردیا اور کہا کہ میری عزت پر بات آئےگی , اپنی عزت اس گھر میں خراب نہیں کرسکتا،ہم دونوں اسی بات پر اٹکے رہے اور تین گھنٹے بیٹھ کر بات کرنے کے بعد بھی حل نہ نکلا اور اسی دوران میری جسمانی کیفیت بھی تھوڑی صحیح نہیں لگ رہی تھی جیسےکہ میرا بلڈپریشر لو ہورہاہو،چونکہ میں اس کیفیت سے پہلے بھی گزراتھا تو مجھے احساس ہوگیاتھا اور کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اب کیا کروں اور کیسے کروں؟اسی دوران نہ کوئی غصہ تھااور میں نے اپنی بیگم مقدس آفتاب سے کہا کہ” میں خضر احمد تمہیں طلاق دیتا ہوں“اور پھر ایک بار اور کہاکہ”میں خضر احمد تمہیں طلاق دیتا ہوں“رونے کی کیفیت ہورہی تھی جو میں نہیں چاہتا تھا کہ میں اسے طلاق دوں ،اچھا یہاں ایک چیز واضح کردوں کہ بولنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے دو طلاقیں دیدیں اور اب تیسری دفعہ رُک گیا اور ارادہ یا دل سے ان کو یہ نہیں کہا ،مجھے لگا کہ وہ ڈرکر کہہ دے گی کہ جیسا آپ کہہ رہے ہیں ویسے کرلو،ایک چیز اور واضح کردو ں کہ نکاح نامے میں میرا نام ذاکر شاہ ہےاور صرف میری بیگم مجھے خضر احمد کہا کرتی ہے،اس کے بعد ہم وہاں سے اُٹھ گئے اور پندرہ منٹ بائیک پر تھے،اس کے بعد پھر ایک جگہ بائیک روک کر اس پر بات ہوئی اور اس کے بعد میں مان گیا اسے گھر لے جانے کے لئے ،اتنے میں مجھے خیال آیا کہ میرے بابا اور بھائی نماز کے لئےگئے ہیں تو دس منٹ وہاں رُک کر انتظار کرلوں،اسی دوران میری بیگم نے کچھ ایسے الفاظ چیخ کر کہے جو میرے دماغ پر لگےاور میں نے بنا سوچے سمجھے اسے طلاق دیدی اور اگلے ہی سیکنڈ مجھے احساس ہوا کہ میں نے غلطی کردی اور اس سے اس پر معافی طلب کی اور کہا کہ میں ہوش میں نہیں تھا،آخری بار طلاق میں الفاظ یہ تھےکہ”میں نے تمہیں طلاق دیدی“۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ لڑکا لڑکی کاوالدین کی اجازت کے بغیر چھپ کر کورٹ میرج کرنا بڑی بے شرمی اور بڑی جسارت پر مبنی عمل ہے،شریف خاندانوں میں اس طرح کے نکاح کو سخت معیوب سمجھا جاتا ہےاور اس طرح چھپ کر کیے ہوئے نکاح کی صورت میں , والدین کی دعاؤں سے خالی ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے،اس لئے سائل کا اس طرح چھپ کر نکاح کرنا درست اور مناسب عمل نہیں تھا،تاہم اگر مذکور نکاح کفؤ میں ہوا تھا تو یہ نکاح درست منعقد ہوچکا تھا اور اس کے بعد وقتاً فوقتاً جو تین طلاقیں دی گئی ہیں تو اس سے تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالۂ شرعیہ کےبغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ،اس لئے دونوں میاں بیوی پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے، جبکہ عورت ایامِ عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تفسير البغوي: قوله عز وجل: ووصينا الإنسان بوالديه حسنا أي برا بهما وعطفا عليهما، ووصينا الإنسان أن يفعل بوالديه ما يحسن الخ (ج3 ص550 سورۃ العنکبوت ط: دارإحیاء التراث العربی)۔
وفی الفتاوى الهندية: الابن البالغ يعمل عملا لا ضرر فيه دينا ولا دنيا بوالديه وهما يكرهانه فلا بد من الاستئذان فيه إذا كان له منه بد إذا تعذر عليه جمع مراعاة حق الوالدين بأن يتأذى أحدهما بمراعاة الآخر يرجح حق الأب فيما يرجع إلى التعظيم والاحترام وحق الأم فيما يرجع إلى الخدمة والإنعام الخ(ج5 ص365 کتاب الکراھیۃ ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: نفذ نكاح حرة مكلفة بلا ولي عند أبي حنيفة وأبي يوسف - رحمهما الله تعالى - في ظاهر الرواية، كذا في التبيين. سئل شيخ الإسلام عطاء بن حمزة عن امرأة شافعية بكر بالغة زوجت نفسها من حنفي بغير إذن أبيها والأب لا يرضى ورده هل يصح هذا النكاح؟ . قال: نعم، وكذلك لو زوجت نفسها من شافعي، كذا في الظهيرية.لا يجوز نكاح أحد على بالغة صحيحة العقل من أب أو سلطان بغير إذنها بكرا كانت أو ثيبا فإن فعل ذلك فالنكاح موقوف على إجازتها فإن أجازته؛ جاز، وإن ردته بطل، كذا في السراج الوهاج الخ(ج1 ص287 کتاب النکاح ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: وان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ وثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا ویدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا کذا فی الھدایۃ الخ (ج1 ص 473 کتاب الطلاق ط: ماجدیہ)۔
وفی بدائع الصنائع: واما الطلقات الثلاث فحکمھا الاصلی ھو زوال الملک وزوال المحلیۃ ایضا حتی لایجوز لہ نکاحھا قبل التزوج بزوج آخر الخ (ج3 ص187 فصل فی حکم الطلاق الثلاث ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77394کی تصدیق کریں
0     554
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات