طلاق

رخصتی اور خلوتِ صحیحہ سے قبل ایک طلاق کے بعد دوسری طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
77557
| تاریخ :
2024-08-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق

رخصتی اور خلوتِ صحیحہ سے قبل ایک طلاق کے بعد دوسری طلاق دینے کا حکم

میرا نکاح ہوا مگر رخصتی نہیں ہوئی، میں نے اپنی بیوی کو کچھ لڑائی کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے تھے کہ "جاؤ، تم آزاد ہو". اس کے بعد کوئی فتویٰ نہیں لیا تھا ،بعد میں پتا چلا کہ یہ الفاظ غیر مناسب ہیں، اس کے بعد بھی ہمارا تجدید ِ نکاح نہیں ہوا، فتویٰ نہ لینے کی وجہ سے ،اور اس بات کو دو یا تین مہینے ہو چکے ہیں ،بہرحال ایک مہینہ قبل میں نے پھر سے بول دیا کہ "تم مجھ پر حرام ہو" یہ ساری باتیں فون کے ذریعہ ہوئی ہیں، چونکہ میں وہاں نہیں ہوں اور رخصتی نہیں ہوئی -
براہ ِمہربانی مجھےفتویٰ درکار ہے ،کیا میری طلاق پہلے والے الفاظوں سے واقع ہو گئی تھی ؟ چونکہ ہمارے ان سب معاملات کے بعد نکاح کی تجدید نہیں ہوئی ا ور دوبارہ الفاظ بولے تو کیا حکم ہے؟ کتنی طلاق واقع ہوں گی ؟ کیا مجھے رجوع کا حق حاصل ہے ؟ یا میرا تجدید ِ نکاح ہوگا ؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل نےواقعۃ ً اپنی بیوی کو رخصتی وخلوتِ صحیحہ(ایسی تنہائی جس میں ہمبستری سے کوئی رکاوٹ نہ ہو)سے قبل مذکور الفاظ "جاؤ تم آزاد ہو"کہے ہوں تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہو کر میاں بیوی کانکاح ختم ہو چکا ہے ، جبکہ دوسری طلاق محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہو گئی ہے ، لہذا سائل کی بیوی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے ،اور اس کیلئے عدت گزارنا بھی شرعاً لازم نہیں ، اب اگر سائل اور اس کی مطلقہ دوبارہ ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح رہنا چاہیں ، تو انہیں شرعی گواہان کی موجود گی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب وقبول کرتے ہوئے تجدید نکاح کرنا لازم ہوگا ، تاہم ایسی صورت میں آئندہ کے لئے سائل کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وإن فرق) بوصف أو خبر أو جمل بعطف أو غيره (بانت بالأولى) لا إلى عدة (و) لذا (لم تقع الثانية) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل وعم التفريق، قوله (وكذا أنت طالق ثلاثا متفرقات) أو ثنتين مع طلاق إياك (ف) طلقها واحدة وقع (واحدة) كما لو قال نصفا وواحدة على الصحيح جوهرة الخ( ج 3 ص 286)۔
وفی رد المحتار :تحت (قوله وإن فرق بوصف) نحو أنت طالق واحدة وواحدة وواحدة، أو خبر نحو: أنت طالق طالق طالق، أو أجمل نحو: أنت طالق أنت طالق أنت طالق الخ( ج 3 ص 286)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77557کی تصدیق کریں
0     877
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات