طلاق

تین طلاقیں اپنے کانوں سے سننے والی عورت کے لئے شرعی حکم جبکہ شوہر منکر ہو

فتوی نمبر :
77681
| تاریخ :
2024-08-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاقیں اپنے کانوں سے سننے والی عورت کے لئے شرعی حکم جبکہ شوہر منکر ہو

میرا نام روحی بانو ولد محمد شریف ہے میں حلفیہ بیان دیتی ہوں کہ میں جو کچھ کہہ رہی ہوں سچ کہہ رہی ہوں، اللہ اور اس کے رسول کو حاضر ناظر جان کر، اگر میں جھوٹ بولوں تو اس کا عذاب مجھ پر اور میری آل و اولاد پر ہو ، میرے شوہر شاہد نے مجھے آج سے چھ سال پہلے دو طلاقیں دی تھیں اور اب 14 اگست کے دن میرے ساڑھے نو سال کی بیٹی ریبا کے سامنے لڑائی میں ایک اور طلاق دے دی ہے پہلے طلاق کے الفاظ یہ تھے "جا طلاق دیا، طلاق دیا" پھر 14 اگست کو یہ لفظ بولا کہ "جاطلاق ہو گیا"-
میں شوہر مسمی شاہد حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا، میں نے آٹھ سے دس سال قبل صرف ایک طلاق دی تھی، جس کے بعد ہم میاں بیوی کی طرح رہ رہے تھے، اب 14 اگست کو گیس سلینڈر بھروانے پر لڑائی ہوئی، جس میں بیوی بہت تلخ کلامی اور فحش گوئی کر رہی تھی، جس پر میں نے کہا کہ "اگر خاموش نہ ہوئی تو طلاق دے دوں گا" پھر بیوی بولی دے ابھی دے، لیکن میں نے اس کے بھائی کو فون کیا اور کہا کہ ا کر اس کو لے جاؤ یہ نفسیاتی ہو گئی ہے، اس کے بعد بیوی نے اپنے رشتہ داروں کو فون کیا کہ مجھے طلاق دے دی ہے، جبکہ موقع پر موجود بیٹا محمد جنید جس کی عمر تقریبا ً16 سال ہے جو موقع پر موجود تھا اور لڑائی ختم کروا رہا تھا اس کا کہنا ہے کہ والد نے طلاق دے دوں گا کا جملہ کہا تھا۔
(نوٹ) مذکور واقعہ ایک ہی مجلس کا ہے، اس کے بعد میاں بیوی حسب سابق رہتے رہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں میاں بیوی کا ایک طلاق پر تو اتفاق ہے، جبکہ چھ سال پہلے کی دوسری اور حالیہ 14 اگست کی تیسری طلاق کے متعلق دونوں میاں بیوی کا بیان مختلف ہے، چنانچہ بیوی کل تین طلاقوں کی دعویدار ہے، جبکہ خاوند فقط ایک ہی طلاق دینے کو تسلیم کرتا ہےاور بیوی کے پاس اپنے موقف کو ثابت کرنے کے لئے شرعی شہادت موجود نہیں اور میاں بیوی میں سے ہر ایک اپنے اپنے بیان پر حلف اٹھانے اور قبر و آخرت کی جواب دہی کے لئے تیار ہے ، جب ایسی صورت در پیش ہو جائے کہ بیوی طلاق کے الفاظ تین بار سننے کی دعویدار ہو ، مگر اس کے پاس شرعی شہادت موجود نہ ہو اور شوہر تین طلاقیں دینے کا اقراری نہ ہو تو ایسی صورت میں قسم کے ساتھ اگر چہ خاوند کا قول معتبر ہے، تاہم "المرأۃ کا لقاضی " کے اصول کو مدِنظر رکھتے ہوئے بیوی پر لازم ہے کہ اپنے آپ کو مطلقۂ ثلاثہ (تین طلاق والی) سمجھے اور شوہر کو اپنے اوپر قطعاً قدرت نہ دے اور بہرحال خاوند سے الگ زندگی گزارنا شروع کرے، تاہم یہ معاملہ اگر قاضی (جج) کی عدالت میں چلا جائے اور قاضی شرعی گواہ نہ ہونے کی وجہ سے شوہر کی قسم پر اس کے حق میں فیصلہ دے کر بیوی کو اس کے ساتھ روانہ کر دے، تو ایسی صورت میں بیوی اگر چہ گنہگار نہ ہو گی، مگر پھر بھی اسے چاہئیے کہ طلاق بالمال یا خلع کے ذریعہ اپنے شوہر سے خلاصی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق : والمرأة كالقاضي إذا سمعته أو أخبرها عدل لا يحل لها تمكينه ( إلى قوله) أنها ترفع الأمر إلى القاضي فإن لم يكن لها بينة يحلفه فإن حلف فالإثم عليه الخ ( باب الطلاق الصريح الخ، ج ۳، ۲۵۷، ط: ماجدية )-
و في الفتاوى الهندية : والمرأة كالقاضي لا يحل لها أن تمكنه إذا سمعت منه ذلك أو شهد به شاهد عدل عندنا الخ ( الباب الثاني في إيقاع الطلاق ، ج 1، ص 354، ط: ماجدية )
و في رد المحتار : تحت (قوله كا لقضاء باليمين الكاذبة ) قالوا لو ادعت أن زوجها أبانها بثلاث فأنكر فحلفه القاضي فحلف والمرأة تعلم أن الأمر كما قالت لا يسعها المقام منه ولا أن تأخذ من ميراثه شيئا (إلى قوله ) و في الخلاصة : ولا يحل وطؤها إجماعاً بحر الخ (مطلب في القضاء بشهادة الزور، ج ۵، ص 4۰۵ : سعيد)-
و في فتاوى قاضي خان : وهم أصناف ، صنف لا يكون كلامهم شهادة لعدم الأهلية وأهلية الشهادة إنما تكون بالعقل الكامل والضبط والولاية والقدرة على التمييز بين المدعي والمدعى عليه فلا تقبل شهادة الصبيان والمجانين ( إلى قوله) فلا ينعقد النكاح بحضرتهم وكذلك شهادة النساء وحدهن الخ ( كتاب الشهادة ، باب فيمن لا تجوز شهادتهم ، ج ۵، ص 4۲۱ ، ط : رشيدية) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77681کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات