طلاق

میری بیوی مجھ پر کلما کے ساتھ طلاق ہے کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
78268
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میری بیوی مجھ پر کلما کے ساتھ طلاق ہے کہنے کا حکم

السلام علیکم! کیا حال ہے مفتی صاحب! میں امید کرتاہوں، آپ خیریت سے ہونگے،طلاق سے متعلق ایک مسئلہ پوچھنا تھا: میں نے گھر والوں سے چھپ کر شادی کی تھی،اس کے بعد جب گھروالوں کو پتہ چلا تو انہوں نے زور زبر دستی کی،اور مجھے طلاق پر مجبور کیاگیا،میں طلاق نہیں دینا چاہتاتھا، لیکن گھر والوں نے مجھےمارا پیٹا، اورطلاق پر مجبور کیا،اور پھر یہ بتایا کہ ایسے طریقہ سے آپ اپنی بیوی کو طلاق دیدیں کہ آئندہ اس کے ساتھ دوبارہ نکاح نہ ہوسکے،پھر انہوں نے مجھے بعینہ ان الفاظ کے کہنے کے بارے میں بتایا،کہ آپ یہ الفاظ ادا کریں "فاطمہ پہ ما پہ کلما سرہ طلاقہ دے"یعنی" فاطمہ مجھ پر کلما کے ساتھ طلاق ہے"تین مرتبہ مجھ سے یہ الفاظ کہلوائے گئے،جو کہ میں نے کہہ دئیےتھے، پھر میں نے ایک مفتی صاحب سے اس مسئلہ کے بارے میں پوچھا تھا،تو انہوں نے بتایا کہ یہ طلاق واقع نہیں ہوئی،اسلئے کہ کلما کا تعلق مستقبل کے ساتھ ہوتا ہے،لیکن اس نے پھر یہ بھی کہا کہ کسی دار الافتاء سے معلوم کرلیں، اور اگر طلاق واقع ہو بھی گئی ہو، توبھی حلالہ کے بعد باہم ازداجی زندگی گزارنے کی کوئی نہ کوئی صورت پیدا ہوسکتی ہے،تو اب مجھے میرے مسئلہ کا حل چاہیئے؟کیا ہم دونوں کےلئے دوبارہ رجوع یاحلالہ وغیرہ کے بعد تجدید نکاح کرسکتے ہیں یا اس کی کوئی صورت نہیں ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل اور مذکور لڑکی کااولیاء کی ضامندی کے بغیر چھپ کر اپنی مرضی سے نکاح کرنا انتہائی نامناسب اور بڑی جسارت پر مبنی عمل تھا، تاہم اگرسائل اور مذکورلڑکی ہم پلہ ہوں، اور یہ نکاح باقاعدہ گواہان کی موجود گی میں ایجاب وقبول کے ساتھ کیا گیاہو، تو شرعاً یہ نکاح منعقد ہوچکا تھا، چنانچہ اس کے بعد اگرچہ سائل نے خاندانی دباؤ کی وجہ سے مذکور الفاظ "فاطمہ پہ ما پہ کلما سرہ طلاقہ دے" یعنی " فاطمہ مجھ پر کلما کیساتھ طلاق ہے" تین بار کہہ دئیے ہوں، تو ان الفاظ میں لفظ "کلّما" ایک زائد اور غیر مؤثر لفظ ہے، جبکہ بقیہ الفاظِ طلاق سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ عورت ایام عدت گزارنے کےبعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔
اورحلالہ شرعیہ یہ ہےکہ عورت ایامِ عدت گزارنےکےبعدبغیرکسی شرط کےکسی دوسرےشخص سےاپناعقدنکاح کرے،چنانچہ وہ دوسراشخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری(جوکہ حلالہ شرعیہ کےلئےضروری ہے)کےفوراً بعدیاازدواجی زندگی کےکچھ عرصہ بعدطلاق دیدےیاطلاق تونہ دے،مگراس کابیوی سےپہلےانتقال ہوجائے،توبہرصورت اسکی عدت گزارنےکےبعداگروہ پہلےشوہرکےنکاح میں آناچاہےاورپہلاشوہربھی اسےرکھنےپررضامندہو،تونئےحق مہرکےتقررکےساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدنکاح کرکےباہم میاں بیوی کی حیثیت سےزندگی بسرکرسکتےہیں،تاہم حلالہ اس شرط کیساتھ کرناکہ زوج ثانی ہمبستری کےبعدبیوی کوطلاق دیگا،تاکہ زوج اول دوبارہ اس کےساتھ عقدِنکاح کرےیہ مکروہ تحریمی ہے،اوراس پرحدیث میں وعیدیں وارد ہوئی ہیں،لہذایسےحلالہ سےاحتراز لازم ہے،البتہ بلاشرط ایساکرنا بلاشبہ جائزاوردرست ہے۔
فتاویٰ فریدیہ میں ہے:
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دو فریق میں قتل کا معاملہ تھا، پھر مقتول اور قاتل دونوں فریق کے درمیان فیصلہ ہوچکا تھا، لیکن مقتول کی جانب سے ایک آدمی نے جب قاتل کو علیحدگی میں پایا تو قاتل پردو فائر کئے، لیکن بندوق خراب ہو کر وہ بچ گیا، پھر س فائر کرنے والے نے قاتل سے کہا کہ میں آپ کو صرف اس شرط پر چھوڑتا ہوں کہ آپ کلما طلاق لیں، قاتل نے تین مرتبہ ڈھیلے پھینکے، اور کہا کہ میری کلما طلاق ہو، جبکہ یہ شخص قاتل کلما کچھ نہ جانتا تھا، اب اس طلاق کا کیا حکم ہے؟
الجواب: اس قاتل پر باقاعدہ ایک طلاق رجعی عائد ہوگی، جس میں عدت گزرنے سے قبل زبانی رجوع کافی ہے۔(ج5 ص421-422 باب تعلیق الطلاق، اہتمام اشاعت: مولانا حافظ حسین احمد صدیقی نقشبندی مہتمم دار العلوم صدیقیہ زروبی صوابی (پاکستان)۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: باب الصريح (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة) الخ (ج3 صـ247 کتاب الطلاق ط: دار الفکر)۔
وفی رد المحتار: قلت: لكن قال في [نور العين] الظاهر أنه لا يصح اليمين لما في البزازية من كتاب ألفاظ الكفر: إنه قد اشتهر في رساتيق شروان أن من قال جعلت كلما أو علي كلما أنه طلاق ثلاث معلق، وهذا باطل ومن هذيانات العوام اهـ فتأمل الخ (ج3 صـ247 کتاب الطلاق باب الصریح ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا وإن كانت غير مدخولة طلقت واحدة الخ (ج1 صـ355 کتاب الطلاق الباب الثانی ط: دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78268کی تصدیق کریں
0     1460
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات