کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ایک جگہ متعین کرکے اور روزانہ ایک وقت متعین کرکے ایک ہی وظیفہ پڑھنا بہت سے افراد کا کسی مصیبت کے دفع کرنے کے لیے یا سو بار قرآن مجید کا ختم کرنا ایصال ثواب کے لئے اور پھر وہی پر اکرام وغیرہ کا بندوست بھی ہو تو یہ جائز ہے یا نا جائز ہے ؟
جو اعمال شریعت مطہرہ نے مطلق بلا کسی قید کے مشروع کئے ہیں ان کو کسی خاص وقت و ہیئت کے ساتھ دین کا حصہ سمجھ کر ثواب کی نیت سے لازم کردینا ایک زائد کام اور بدعت ہے ، البتہ صورت مسئولہ میں اگر بہت سارے افراد کا ایک جگہ جمع ہوکر کسی خاص مصیبت کےدفع کرنے کےلئے خاص وظیفہ پڑھنےکو دین کا حصہ نہ سمجھا جاتاہو اور اس وظیفہ کے عمل میں شریک نہ ہونے والوں کو ملامت بھی نہ کیا جاتاہو اور اس کے علاوہ کوئی شرعی خرابی بھی نہ پائی جاتی ہو تو اس طرح وظیفہ پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں، لیکن عمومی طور پر اس طرح کے محافل قائم کرکے مرحومین کےایصال ثواب کےلئے لوگوں کو جمع کرنے اور وہاں پر کھانے پینے کا انتظام کرنے میں متعدد خرابیاں پائی جاتی ہیں مثلا: ختم میں جمع ہونے والوں کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ درست تلاوت کررہے ہیں کہ نہیں اورجمع ہونے والوں کی نیت کھانےپینے کی ہے یا تلاوت کی؟اگر نیت کھانے پینے کی ہے تو خود پڑھنے والوں کو ثواب نہیں ملے گا آگے کیا ایصا ل کریں گے اور بعض لوگ صرف اس وجہ سے جمع ہوتے ہیں تاکہ بلانے والا ناراض نہ ہو، لہذامذکورہ خرابیوں سے بچنےکےلئے بہتر طریقہ یہ ہے کہ خود گھر والوں سے ختم کرائے اورایصا ثواب کرادیں اوراس قسم کے محافل سے اجتناب بہتر ہے۔
کما فی الدر (ومبتدع) أي صاحب بدعة وهي اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول لا بمعاندة بل بنوع شبهة الخ
وفی الرد تحت (قوله وهي اعتقاد إلخ) عزاه هذا التعريف في هامش الخزائن إلى الحافظ ابن حجر في شرح النخبة، ولا يخفى أن الاعتقاد يشمل ما كان معه عمل أو لا، فإن من تدين بعمل لا بد أن يعتقده كمسح الشيعة على الرجلين وإنكارهم المسح على الخفين وذلك، وحينئذ فيساوي تعريف الشمني لها بأنها ما أحدث على خلاف الحق المتلقى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم من علم أو عمل أو حال بنوع شبهة واستحسان الخ
وفی تقریرات الرافعی تحت (قولہ:من علم او عمل اوحال)فی البحر عن المغرب البدعۃ اسم من ابتدع (الی قولہ)ثم غلبت دلی ماھو زیادۃ فی الدین او نقصان منہ الخ(کتاب الصلاۃ،باب الامامۃ،ج1،ص561،ط:ایچ ایم سعید)
وفی الدر ولا بأس بنقله قبل دفنه(الی قولہ) وباتخاذ طعام لهم الخ
وفی الردتحت(قوله وباتخاذ طعام لهم) قال في الفتح (الی قولہ) والحاصل أن اتخاذ الطعام عند قراءة القرآن لأجل الأكل يكره. وفيها من كتاب الاستحسان: وإن اتخذ طعاما للفقراء كان حسنا اهـ وأطال في ذلك في المعراج. وقال: وهذه الأفعال كلها للسمعة والرياء فيحترز عنها لأنهم لا يريدون بها وجه الله تعالى الخ( کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ،ج2،ص442۔441،ط ایچ ایم سعید)۔