طلاق

لفظ آزاد سے وقوع طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
79390
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

لفظ آزاد سے وقوع طلاق کا حکم

بخدمت جناب! میں آپ سے گزارش یہ کرنا چاہتی ہوں کہ ہم لوگ پنجاب میں رہتے تھے،چونکہ وہاں شوہر کو کوئی جاب نہیں مل رہی تھی ،جس کی وجہ سے ہم کراچی آئے،میری والدہ کے گھر میں،وہاں پر بھی اس کو کوئی کام وغیرہ نہیں مل رہا تھا،پھر ایک دن میری بہن کی کال آئی ،اور اس نے کہا کہ میرے پاس کچھ گلے ہیں، اگر حسنٰی لینا چاہتی ہے، تو اس کو بھیج دو،پھر میرے شوہر نے مجھے بتایا،اور میں اسی دن اپنی بچی کولے کر چلی گئی ،پھر میں بچی کو لے کر جارہی تھی کہ آدھے راستے میں بچی کا چپل راستے میں ہی گر گیاتھا،تو پھر میں اس لئے اسی دن شام کوگھرواپس آئی،پھر دوسرے دن صبح جب میں جارہی تھی،تو میں نے ان کو کہا کہ آپ کہیں جائیں گے کام وغیرہ کے لئے،انہوں نے کہا کہ نہیں، میں کہیں نہیں جاؤ نگا ،تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے ،آپ بچی کو پکڑیں ،میں دوپہر چار بجے تک آجاؤ نگی ،انہوں نے کہا ٹھیک ہے، جاؤ،پھر میں چلی گئی ،جب میں چار بجے گھر آئی ،تو نہ بچی تھی ،نہ ہی اس کا باپ ،تو پھر میں نے ان کو کال کی ،تو میرا نمبر ہی بلاک تھا،اس کے چار دن کے بعد ان کی کال آئی،تو میں نے کہا کہ بچی کہاں ہے؟تو کہنے لگے کہ کوئی تمہاری بچی نہیں ہے، تم نے خود کہا تھا کہ تم اپنی بچی کو سنبھالو، میں نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی،تو کہنے لگے کہ جب تک تم پنجاب نہیں آؤ گی،تو تمہیں بچی نہیں ملے گی،ایسے کرتے کرتے تقریباً چھ ماہ گزر گئے ،لیکن اس نے نہ بچی سے بات کروائی ، اور نہ ہی ملوایا،اس بات پر لڑائی وغیرہ چلتی رہی،پھر ایک دن اس کی کال آئی ،تو میں نے کہا کہ بچی سے بات کرواؤ ،تو اس نے کہا کہ میں نہیں کرؤانگا ،کیا کرنا ہے کرلو،میں نے کہا کہ مجھے میری بچی سے بات کرنا ہے اور کچھ نہیں،پھر اتنی دیر میں کہنے لگا کہ کیا چاہتی ہو کہ میں تجھے آزاد کردوں؟میں نے کہا کہ کیا کہا آپ نے ؟تو وہ کہنے لگے کہ میں تمہیں آزاد کرتا ہوں،آزاد کرتا ہوں،آزاد کرتا ہوں،اس ٹائم اس نے یہ الفاظ کہہ کر کا ل کاٹ دی،پھر میں نے خود کال کیا ،اور پھر کہنے لگےکہ میں نے تمہیں آزاد کردیا ہےاپنی زندگی سے،میرے ساتھ میری والدہ بھی تھی،جب میں اس سے بات کررہی تھی ،تو انہوں نے بھی یہ الفاظ اپنے کانوں سے سنے، پھر ہماری کوئی بات چیت نہیں تھی تقریباً پانچ ماہ تک،اس کے بعد انہوں نےNICمیرا مجھ سے چھین لیا تھا،تو میں گھر ہی رہتی تھی ،تو مجھے جاب کی ضرورت پڑی ،تو مجھے NICکی ضرورت تھی ،تو میں نے ان کےالفاظ کے مطابق سامنے مسجد کے مولوی سے فتویٰ لیا،تو انہوں نے کہا کہ آپ کی طلاق ہو چکی ہے،پھر میں نادرا گئی ،کیوں کہ مجھے Nic بنوانا تھا،جس کی وجہ سے میں نے طلاق سرٹیفکیٹ بنوائی،پھر میرا NICبنا،پھر میں جاب بھی جارہی تھی ،پھر نہ میں نے کوئی بات چیت کی،اور نہ ہی اس نے،پھر ابو کہنے لگے کہ عدت گزار لو تین ماہ 13 دن ،جاب بھی جارہی تھی ،اور عدت بھی ، پھر تقریباً عدت کے تین ماہ بعد اس نے کال میں بات کی ایک دن،پھر ہماری کوئی بات نہیں ہوئی،پھر ایک ماہ بعد وہ ہمارے گھر آئے ،اور میری ان سے فیس ٹو فیس بات ہوئی ،پھر لڑائی وغیرہ کیا ،اور کہنے لگا کہ جو بھی تھا، میں نے مذاق میں کہا تھا،یہ غصے میں بولاتھا ،لیکن میں بچی کو لے کر نہیں آؤ نگا،آخر میں یہ کہہ کر گیا ہے کہ اب میرا تمہارا کوئی رشتہ نہیں رہا،تو کیا میری طلاق ہو گئی ہے؟اور میں نے جو عدت کے دن پورے کیے ہیں ، یہ عدت پوری ہوئی یا نہیں؟ میں آپ سے اس چیز کا فتوی لینا چاہتی ہوں ،اور میرا ابھی رشتہ آیا ہے،کیا میں اس سے اپنا رشتہ کر سکتی ہوں؟یعنی کہ میرے گھروالے کہہ رہے ہیں کہ تمہاری طلاق نہیں ہوئی ہے،اور تمہاری عدت بھی ،اور میں نے کورٹ سے معلومات کروایا کہ نادرا کے سر ٹیفکیٹ سے میری طلاق ہو چکی ہے،میرے گھر میں بہت سارے مسئلے مسائل ہیں ،جس کی وجہ سے مجھے شادی کرنی پڑ رہی ہے،تو میں آپ سے گزارش کرنا چاہتی ہوں کہ میری طلاق ہوگئی ہے یا نہیں ؟ اور عدت بھی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شوہر کا بیوی کو" میں تمہیں آزاد کرتا ہوں" کے الفاظ کا استعمال چونکہ عرف میں صریح طلاق کیلئے ہوتاہے، اس لئے اس سے بلانیت بھی شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے،لہٰذا سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو،اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو تو سائلہ کے شوہر نے فون پر بات چیت کے دوران جب مذکور الفاظ" میں تمہیں آزاد کرتا ہوں،آزاد کرتا ہوں ،آزاد کرتا ہوں "تین مرتبہ کہہ دیے، تو اس سے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، جبکہ بقیہ الفاظ محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگئے تھے ،لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں ،اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں ،ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گئے،جبکہ طلاق کے بعد اگر سائلہ کو تین ماہواریاں آچکی ہوں ،تواس سے سائلہ کی عدت بھی پوری ہوچکی ہے،لہذا سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ : و ان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره ۔ الآیة (البقرة/230)۔
و فی ردالمحتار : فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال " رهاكردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا ،و ما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق و قد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت ،لكن لما غلب استعمال حلال الله في البائن عند العرب و الفرس وقع به البائن و لو لا ذلك لوقع به الرجعي . اھ (3/299)۔
وفی الدرالمختار:وأنواعها حيض، وأشهر، ووضع حمل كما أفاده بقوله (وهي في) حق (حرة) ولو كتابية تحت مسلم (تحيض لطلاق) ولو رجعيا (أو فسخ بجميع أسبابه) . (بعد الدخول حقيقة، أو حكما) أسقطه في الشرح، وجزم بأن قوله الآتي " إن وطئت " راجع للجميع (ثلاث حيض كوامل) لعدم تجزي الحيضة، فالأولى لتعرف براءة الرحم، والثانية لحرمة النكاح، والثالثة لفضيلة الحرية.(3/505) ۔
وفیھا ایضاً:ومبدأ العدة بعد الطلاق و) بعد (الموت) على الفور (وتنقضي العدة وإن جهلت) المرأة (بهما) أي بالطلاق والموت لأنها أجل فلا يشترط العلم بمضيه سواء اعترف بالطلاق،أو انکر اھ (3/520) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79390کی تصدیق کریں
0     586
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات