اسلامی بینکاری

بینک کا پروسیسنگ فیس کی مد میں چارجز لینا

فتوی نمبر :
79441
| تاریخ :
2024-11-19
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

بینک کا پروسیسنگ فیس کی مد میں چارجز لینا

اگر بینک اس شرط پر قرضہ دے کہ آپ 12 مساوی اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں اور واضح طور پر معاہدے میں موجود ہو کہ سود٪ 0ہو گا ،مگر بینک پراسیسنگ فیس٪ 3 یا ٪4 ہوگی۔ایسی صورت میں بینک سے معاہدہ کرنا کیسا ہو گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر بینک کسی کو اس شرط پر قرض دیتا ہے کہ وہ رقم 12 مساوی اقساط میں واپس کرے گا، اور معاہدے میں واضح طور پر ذکر ہو کہ اس پر کوئی سود نہیں ہوگا، تو بظاہر یہ معاملہ جائز ہو سکتا ہے۔ بشرطیکہ بینک پراسیسنگ فیس حقیقی اخراجات وخدمات کے بقدر وصول کی جائے اور وہ فیصد کی بجائے ایک متعین رقم کی صورت میں ابتداً طے کرلی جائےاور اگر مذکور فیس محض فرضی اور اندازوں پر فیصد کی صورت میں طے ہو تو یہ بھی سود کے زمرے میں داخل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہوگا،اور ایسا معاملہ بھی سودی ہی کہلائےگا جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بحوث فقهيه: وعلى هذافان مصدر البطاقة لا يعدو تجاه حاصل البطاقة من ان يكون محتالا عليه اولاً ، ثم مقرضا له عند ما يسدد دينه الى التاجر فالجائز التي يقدمها مصدر البطاقة الى حاملها هي جائزة من قبل المقرض الى المستقرض، فهو تبرع محض لا قمار فيها ولا ربا الخ (احکام الجوائز، ج: 2، ص: 164، ط: دارالعلوم کراچی)۔
وفی الشامیۃ: قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوی: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز فجوزوه لحاجة الناس الخ (باب الإجارۃ الفاسدۃ، ملطب فی أجرۃ الدلال، ج: 6، ص: 63، ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79441کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات