خرید و فروخت

کسان کا نقدی میں قرضہ لیکر فصل کی کٹائی پر متعین مقدار غلہ دینے کا معاملہ کرنا

فتوی نمبر :
79821
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کسان کا نقدی میں قرضہ لیکر فصل کی کٹائی پر متعین مقدار غلہ دینے کا معاملہ کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں پنجاب میں کسانوں کو جب پیسوں کی ضرورت پڑتی ہے، تو وہ کسی سے رقم لے لیتے ہیں ،اور اس سے معاہدہ یہ کرتے ہیں کہ ہم آپ کو موسم میں مثلاً سومن گندم دے دیں گے ،اور یہ یاد رہے کہ کسان اس وقت اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے جو رقم لیتے ہیں، وہ موسم میں گندم کے ریٹ سے بہت کم ہوتی ہے، مثلا گندم کی قیمت ایک من کی موسم میں تین چار سو ہوتی ہے تو وہ پیشگی جب لیتے ہیں ،وہ دو سویا ڈھائی سو کے حساب سے لیتے ہیں۔
اب پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں جب کسان پوری رقم پیشگی لے لیتا ہے، اور گندم کا وزن بھی متعین ہوتا ہے کہ دو سو من یا تین سو من، کیا اس صورت میں پیشگی رقم لینا اور دینا جائز ہے ؟ آیا یہ سود کے زمرے میں تو نہیں آئیگا ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دے کر عند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور معاملہ شرعاً بیع سلم کا ہے، جس میں درجِ ذیل آٹھ شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، ورنہ یہ معاملہ شرعاً درست نہیں رہیگا۔
(1) خریدی جانے والی چیز کی جنس معلوم ہو ( مثلاً گندم ہے یا جو ) (۲) وصف معلوم ہو ( اعلیٰ قسم کی گندم ہے یا متوسط یا ادنی)، (۳) نوع معلوم ہو ( فلاں قسم کی گندم ہے)، (۴) مقدار معلوم ہو (کتنے من وغیرہ گندم ہے) (۵) وصولی کا دن، مہینہ اور تاریخ مقرر ہو۔ (۶) ادا شدہ رقم کی مقدار معلوم ہو۔ (۷) یہ بھی طے ہو جائے کہ خریدار گندم کہاں سے وصول کرےگا۔ (۸) جانبین کے جدا ہونے سے پہلے مجلس عقد میں پوری رقم ادا ہو جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الهداية شرح البداية: قال ولا يصح السلم عند أبي حنيفة رحمه الله إلا بسبع شرائط جنس معلوم كقولنا حنطة أو شعير ونوع معلوم كقولنا سقية أو بخسية وصفة معلومة كقولنا جيد أو رديء ومقدار معلوم كقولنا كذا كيلا بمكيال معروف وكذ وزنا وأجل معلوم والأصل فيه ما روينا والفقه فيه ما بينا ومعرفة مقدار رأس المال إذا كان يتعلق العقد على مقداره كالمكيل والموزون والمعدود وتسمية المكان الذي يوفيه فيه إذا كان له حمل ومؤنة (إلی قوله) ولا يصح السلم حتى يقبض رأس المال قبل أن يفارقه فيه اھ (3/ 74،73)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 79821کی تصدیق کریں
0     607
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات