اسلامی بینکاری

میزان بینک سے کار لینے اور پنلٹی لگنے کا حکم

فتوی نمبر :
79869
| تاریخ :
2024-12-09
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

میزان بینک سے کار لینے اور پنلٹی لگنے کا حکم

میزان بینک گاڑی دے رہا ہے اجارہ کار کے نام سے، اور کہتے ہیں کہ اگر پلنٹی لگتی ہے، آپ کے پیسے ہم خیرات کرتے ہیں، تو کیا اس سے کار لینا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک فی الحال مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی اپنے تمام مالی معاملات سرانجام دے رہا ہے، لہذا اس کے ساتھ اجارہ یا مرابحہ مؤجلہ کر کے کار کی خریداری یا کرایہ داری کا معاملہ کیا جاسکتا ہے، تاہم ایسی صورت میں وقتِ مقرر پر قسط یا کرایہ جمع کرانے کا اہتمام کرنا چاہیے، بلاوجہ تاخیر سے بچنا چاہیے، جبکہ تاخیر کی وجہ سے جو رقم پلنٹی کے طور وصول کی جاتی ہے وہ شرعاً سود نہیں، بلکہ فقہی لحاظ سے التزام بالتصدق ہے ، جس کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فقہ البیوع: ویجب لصحتہ ان یکون الاجل معلوماً، فإن کان الأجل فیہ جھالۃ تفضی إلی النزاع، فسد البیع، والأصل فیہ قول اللہ سبحانہ و تعالی فی القرآن الکریم" يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ"(سورۃ البقرۃ:282)( الی قولہ) و الظاھر أن ھذا الاختلاف مرجعۃ إلی معلومیّۃ مواعید الحصاد والجزاز والعطاء، فإن کان معلوماً فی الجملۃ بحیث لایقع فیہ نزاع، جاز التّأجیل إلیھا وإلاّ لم یجز الخ (ج1 ص538 معلومیۃ الأجل رقم 247 ط معارف القرآن کراچی)۔
و فیہ ایضاً: و أما المستند الشرعیّ لھذا الالتزام، فإن الالتزام جائز عند جمیع الفقھاء و إن مثل ھذا التبرّع یلزم فی القضاء أیضاً عند بعض المالکیۃ، والأصل عند المالکیۃ أن الالتزام إن کان علی وجہ القربۃ، فإنہ یلزم الملتزم فی القضاء باتفاق علمائھم، أما إذا کان الالتزام علی وجہ الیمین، بمعنی أن یکون معلقاً علی أمر یرید الملتزم الامتناع عنہ، ففی لزومہ فی القضاء خلاف، فذھب بعضھم إلی أنہ لایقضی بہ فی الحکم، وخالفھم آخرون، فجعلوہ لازماً فی القضاء،(الی قولہ) ھذا علی قول بعض المالکیۃ، أما علی أصل الحنفیۃ فإن الوعد غیر لازم فی القضاء، و لکن صّرح فقھاء الحنفیۃ بأن بعض المواعید قد تجعل لازمۃ لحاجۃ الناس، فعلی ھذا الأساس أرجو أن ھناک مجالاً للقول بلزوم ھذا التّبرع المقترح، سدّاً لباب المُماطلۃ، وصیانۃ لحقوق الناس عن اعتداء المعتدین، واللہ سبحانہ و تعالی أعلم الخ (1/45 خامساً: حلول البیع بالتقصیر فی أداء بعض الأقساط ط معارف القرآن کراچی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79869کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے "ماہانہ آمدنی"پروگرام میں انویسٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات