خرید و فروخت

والدین کا اپنی آزاد بیٹی کی بیع کرنا

فتوی نمبر :
80238
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

والدین کا اپنی آزاد بیٹی کی بیع کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
۱:اگر کوئی شخص اپنی بیٹی کا رشتہ کسی جگہ طے کرے ،اور دولہا والوں سے جہیز کی خریداری کیلئے کچھ رقم کا مطالبہ کرے پھر چاہے جہیز کی خریداری اسی رقم سے ہو یا نہ ہو ۔ کیا باپ یا ولی کیلئے ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
۲۔ والدین کیلئے اپنی بیٹی کا بیچنا جائز ہے یا نہیں؟ اور بعد از فروخت بیٹی کا اپنے والدین کے گھر آنا جانا کیسا ہے ؟برائے کرام مذکورہ سوالات کے مدلل جوابات قرآن و حدیث کی روشنی میں عنایت فرما کر مشکور و ممنون فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیٹی کا فروخت کرنا تو شرعاً آزاد کی بیع ہونے کی وجہ سے قطعاً ناجائز اور حرام ہے، اور احادیثِِ مبارکہ میں اس پر سخت قسم کی وعیدیں بھی وارد ہوئی ہیں۔ البتہ رخصتی سے قبل جہیز وغیر ہ کا لینا اگر معروف ہو تو اسکی گنجائش ہے، مگر محض ذاتی غرض کیلئے رخصتی کو بنیاد بنا کر رقم وصول کرنا یا شوہر کا انہیں اس لالچ کی بنیاد پر دینا رشوت کے زمرے میں آتا ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في اعلاء السنن: عن أبي هريرة عن النبي {صلى الله عليه وسلم} قال قال الله تعالى ثلاثة ٌ أنا خصمهم يوم القيامة رجلٌ أعطى بي ثم غدر ورجلٌ باع حراً فأكل ثمنه ورجلٌ استأجر أجيراً فاستوفى منه ولم يعطه أجره اھ (3/ 184)۔
وفي بدائع الصنائع: ومنها أن يكون مالا لأن البيع مبادلة المال بالمال فلا ينعقد بيع الحر لأنه ليس بمال اھ (5/ 140)۔
وفي الفتاوى الهندية: ولو أخذ أهل المرأة شيئا عند التسليم فللزوج أن يسترده لأنه رشوة كذا في البحر الرائق (1/ 327)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
منظور الہی نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80238کی تصدیق کریں
0     781
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات