خرید و فروخت

تاجر کا مال خریدنے کے بعد بیچنے کی صورت میں نفع کی ایک معین مقدار طے کرنا، اور اسکے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں جرمانہ لینا

فتوی نمبر :
80269
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

تاجر کا مال خریدنے کے بعد بیچنے کی صورت میں نفع کی ایک معین مقدار طے کرنا، اور اسکے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں جرمانہ لینا

محترم جناب مفتیانِ کرام دار الافتاء جامع بنوری ٹاؤن جناب عالی! السلام علیکم !
عرض ہے کہ فدوی ہوم اپلائنسز (فریج، واشنگ مشین ) وغیرہ کی تجارت کرتا ہے، ہمارے کوہاٹ میں ایک یونین ہے، جو کہ الیکٹرونکس کے کاروبار سے وابستہ 15-16 افراد پر مشتمل ہے ۔ 1997ء سے ہم نے ایک نظام بنایا ہوا ہے۔ جس سے کچھ اصول و ضوابط واضح ہیں۔ جن میں سب سے پہلے ریٹ کو فکس یعنی بیچنے کے ریٹ کو ہم جس آئٹم پر چاہیں، پابند کر لیتے ہیں۔ جو کہ مل کر طے ہوتا ہے۔ شروع میں یہ جرمانے کی بنیاد پر ہواکرتا تھا۔ یعنی اگر کسی نے کم ریٹ پر کوئی چیز فروخت کی اور پکڑا گیا، تو ہم یعنی یونین اُسے جرمانہ کرتی تھی ۔ پھر دیکھا گیا کہ دوکاندار رسید پوری کاٹ کر اور گاہک کو پابند کر کے کہ وہ کسی کو بھی بتائے گا نہیں کہ اسے ریٹ کم لگا ہے۔ فکسڈ آئٹم فروخت کر رہے تھے، اس طرح دیگر کی حق تلفی بھی ہوتی تھی ، اور مزید کہ کچھ یونینز میں ریٹ کو فکس کرنے اور صرف جرمانے پر جھگڑے ہوئے ،بات سنگین حالات کی طرف جانے لگی تو ہم نے مشترکہ طور پر مخصوص چیزوں کے ریٹ کو حلف (یعنی قسم اور کلمہ ) کی بنیاد فکس کر دیا قوانین کی بھی حلفاً پابند کر دیا ، یہ سب اس لئے ہوا کہ مسلمان کو حلف کے بغیر کوئی چیز پابند نہیں کر سکتی ، اور ہم یہ فکسنگ نہایت مناسب یعنی کم سے کم ریٹ پر جس میں گاہک اور تاجر دونوں کا فائدہ ہو کرتے ہیں،کیونکہ مہنگائی اور اخراجات اور ٹیکسز کو کاٹ کر رزق حلال کمانا ہر دکاندار چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، کا حق بنتا ہے جب ہم نے کسی معاملے کو فکسنگ سے آزاد کرنا ہوتا،مشترکہ طور پر فیصلہ کرتے ہیں کہ فلاں چیز یا قانون کل سے حلف سے آزاد ہے،اس سارے معاملے میں ہر کسی دوکاندار کا فائدہ ہے، چاہے چھوٹے سرمائے والا ہے، یا بڑے سرمائے والا ،آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ ریٹ اور قوانین کو شرعاً کیسے اس طرح سے فکس کیا جا سکتا ہے؟ اگر یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے تو تفصیلاً لکھ کر جواب دیں۔ براہ مہربانی طریقہ کار جو شرعا صحیح ہو، واضح کر دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو یہ واضح ہو کہ متعلقہ یونین جو حلف لیتی ہے، اگر یہ با قاعدہ تحریری شکل میں ہو تو اس کی کاپی ورنہ اس کو تحریر کر کے بھیج دیں، اسے دیکھنے کے بعد ہی اس حلف سے متعلق حکمِ شرعی بیان کیا جائے گا ۔ ثانیاً یہ کہ جب کسی دوکاندار تاجر نے کسی بھی کمپنی سے مال خرید لیا ،تو اب اس کے بیچنے میں شرعاً وہ آزاد ہے کہ کم نفع رکھ کر بیچے یا زیادہ ۔ اسے نفع کی ایک متعین مقدار کا پابند کرنا اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانہ مالی یا حلف وغیرہ لینا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
البتہ کسی دکاندار کا اپنے گاہک سے اتنا ز یادہ نفع لینا جو عام تاجروں کی نظر میں بھی زیادہ ہو، مکروہ و ممنوع اور واجب الاحتراز عمل ہے، اس کی روک تھام کی کوشش کرنی چاہیئے، اسی طرح دوسرے دوکا ندار کی ضد وغیرہ میں اصلی نرخ سے بھی کم میں دے دینا زیادتی اور بدنیتی پر دلالت کرتا ہے، جس سے احتراز کی بھی اشد ضرورت ہے ۔ ایسے امور سے روک تھام کیلئے یہ صورت بھی اختیار کی جا سکتی ہے کہ ایسے دوکانداروں کو یونین کے تحفظ سے خارج کر دیا جائے، یا اس پر مزید مال بیچنے سے احتراز کیا جائےْ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (ولا يسعر حاكم) لقوله - عليه الصلاة والسلام - «لا تسعروا فإن الله هو المسعر القابض الباسط الرازق» (إلا إذا تعدى الأرباب عن القيمة تعديا فاحشا فيسعر بمشورة أهل الرأي) اھ (6/ 400،399)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله بغبن فاحش) هو ما لا يدخل تحت تقويم المقومين في التفسير المختار اھ (6/ 22)۔
وفي الهداية شرح البداية: ولا يترك القسام يشتركون كيلا تصير الأجرة غالية بتواكلهم وعند عدم الشركة يتبادر كل منهم إليه خيفة الفوت فيرخص الآجر اھ (4/ 42)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بہادر علی سرور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80269کی تصدیق کریں
0     1163
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات