محترم مفتی صاحب السلام علیکم!
مسئلہ یہ بیان کرنا ہے کہ آج کل جو اسلامک بینک بالخصوص (میزان بینک) جو کام کر رہے ہیں، آیا اس میں سرمایہ کاری /انویسمنٹ کرنا جائز (حلال) ہے یا نہیں؟ براہِ مہربانی اس سوال کا جواب دے کر ہمارے مسئلے کا صحیح حل بتا دیں۔
ہماری معلومات کے مطابق ’’میزان بینک‘‘ اور ’’البرکہ بینک‘‘نسبتاً دوسرے مروّج بینکوں سے شریعت کے قریب تر ہے، لہٰذا اس بینک میں سرمایہ کاری کرنا جائز ہے، پھر چونکہ یہ بینک پرائیویٹ ہیں،ان کے اصول وقواعد میں تبدیلی ہونے کا بھی احتمال ہے، لہٰذا جب بھی ان بینکوں سے کوئی مخصوص معاملہ کرنا ہو تو سائل کو چاہیئے کہ اس معاملہ کی تفصیل بیان کر کے اس معاملہ کی شرعی حیثیت دریافت کر لیا کرے تاکہ اس کی راہ نمائی کی جا سکے۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0