وظائف و عملیات

ادائیگی قرض کا وظیفہ

فتوی نمبر :
8128
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

ادائیگی قرض کا وظیفہ

السلام علیکم!
میرے ماموں نے میرے والد کو تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے سہولت کے لئے قرض دیا جب وہ اپنا گھر تعمیر کر رہے تھے ,اس طور پر کہ میرے ماموں نے انہیں مدد کی پیش کش کی گھر تعمیر ہونے کے بعد میرے والد سخت بیمار ہو گئے اور وہ دوبارہ کمائی کرنے کے قابل نہ رہے گھریلو اخراجات ان کی کچھ بچتوں اور ضرورتاً بیچی گئی کچھ زمین سے پورے ہو رہے تھے، لیکن ہم اتنا بڑا قرض ادا نہ کر سکے ، اس بات کو دس سال ہو گئے ہیں ہم ابھی تک قرض واپس کرنے کے قابل نہیں ہوئے , میرا بھائی ایک کاروبار شروع کر چکا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یقیناً اس کے نتیجے میں قرض کی ادائیگی کے لئے کچھ آمدن ہو جائے گی، جبکہ ہم اس بات پر بھی راضی ہیں کہ گھر بیچ کر قرضہ ادا کیا جائے اور ہم کسی دوسری جگہ چلے جائیں ، ہمیں اس صورت میں جلد از جلد قرض کی خلاصی کے لئے کیا کرنا چاہئیے ، دو خاندانوں کے درمیان تعلقات کئی سالوں سے سرد مہری کا شکار ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر ماموں کی طرف سے تقاضا شدید ہو اور مزید تاخیر کی مہلت اور گنجائش نہ دی جا رہی ہو اور وقتی طور پر اتنی رقم کا بلا سود انتظام بھی نہ ہو رہا ہو تو اس صورت میں بہتر ہے کہ مذکور مکان کو فروخت کر دیا جائے اور ماموں کا قرض دینے کے بعد بقیہ رقم سے کوئی دوسرا کم قیمت والا مکان خرید لیا جائے اور اس میں رہائش رکھی جائے ۔ اور اگر مہلت مل سکتی ہو تو آپ کے دیگر تمام بھائیوں کو محنت و کوشش کر کے اپنے والد کے اس قرض کو فوری طور پر اتارنے کی کوشش کرنی چاہئیے اور ساتھ ساتھ درجِ ذیل وظائف کی پابندی بھی برکت و سہولت کا سبب ہوگی ان کا اہتمام بھی چاہئیے، وہ یہ ہیں: نماز فجر کے بعد گیارہ مرتبہ ’’اللَّهُمَّ إِني أعُوذُ بِكَ مِنَ الهَمّ والحُزن، وأعُوذُ بِكَ مِنَ العَجْزِ والكَسَلِ، وأعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ والبُخلِ، وأعوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرّجالِ‘‘ اور نماز عصر کے بعد سورہ مزمل ایک مرتبہ اور یا قوىُّ يا عزيز يَا رَزَّاقُ يَا وَدُودُ يَا رُوف يا رحیم ۳۱۳ مرتبہ پڑھ کر خوب توجہ و دھیان سے دعا کریں اور چالیس دن تک اس عمل کا اہتمام رکھیں انشاء اللہ بہت جلد اس قرض سے خلاصی کی صورت بن جائے گی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 8128کی تصدیق کریں
0     493
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 5
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات