طلاق

ایک دو تین کے صرف عدد بولنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
81892
| تاریخ :
2025-03-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک دو تین کے صرف عدد بولنے سے طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اورمفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اپنی بیوی پر شک کررہا تھا اور میں اس سے پوچھ رہا تھا کہ کیا فلاں کے ساتھ آپ کا کوئی تعلق ہے یا نہیں؟ تو وہ صحیح سے بتا نہیں رہی تھی تو اس دوران میں نے اسے دھمکانے کے لئے یہ کہا ایک ،دو،تین میری ان کلمات کے کہنے سے ہرگز طلاق کی نیت نہیں تھی بلکہ میں نے یہ جملہ اس وجہ سے کہا تاکہ وہ حقیقت بیان کردے،میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس جملے سے طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنائیت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایک،دو،تین عدد ہیں اور گنتی کےلئے وضع ہیں نہ کہ طلاق کےلئے،اس لئے اگر کوئی شخص فقط یہی گنتی کےاعداداستعمال کرےتواس سےطلاق واقع نہیں ہوتی ،لہذااگر واقعۃً سائل نے اپنی بیوی کو دھکمانے کے لئے فقط یہی ایک دوتین کہاہو اس کے ساتھ طلاق کا لفظ نہ کہا ہو تو اس سے سائل کی بیوی پرکوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،دونوں کا نکاح حسب سابق برقرار ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ:(قوله: و الطلاق يقع بعدد قرن به لا به) أي متى قرن الطلاق بالعدد كان الوقوع بالعدد بدليل ما أجمعوا عليه من أنه لو قال لغير المدخول بها: أنت طالق ثلاثًا طلقت ثلاثًا، و لو كان الوقوع بطالق لبانت لا إلى عدة فلغا العدد، و من أنه لو قال: أنت طالق واحدة إن شاء الله لم يقع شيء و لو كان الوقوع بطالق لكان العدد فاصلًا فوقع.‘‘
(کتاب الطلاق، باب طلاق غیر المدخول بھا ، ج:3، ص:287، ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81892کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات