کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک گاڑی خریدی نقد میں لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ گاڑی بنک سے سود کی رقم سے خریدی گئی تھی، مگر میں نے تو نقد میں خریدی ہے اب پوچھنا یہ ہیکہ اس گاڑی میں سود کی نحوست ہوگی یا نہیں واضح جواب عنایت فرمائیں۔
صورتِ مسئولہ میں مذکور گاڑی کی خریداری شرعاً جائز اور درست واقع ہو چکی ہے ، لہذا بلا وجہ شکوک میں پڑنے سے احتراز چاہیئے۔
کمافی الشامیۃ: بخلاف المشتري شراء فاسدا إذا باعه من غيره بيعا صحيحا فإن الثاني لا يؤمر بالرد، وإن كان البائع مأمورا به(الی قوله) فلذا طاب للمشتري، وهذا لا ينافي أن نفس الشراء مكروه لحصوله للبائع بسبب حرام اھ(5/98)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1