کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1) میں کمپیوٹر کے کاروبار سے منسلک ہوں، میرے پاس لوگ تصاویر (جاندار کی) سکین کروانے آتے ہیں جن میں ضروری و غیر ضروری ( مثلا شناختی کارڈ وغیرہ اور ایسی بھی تفریحی تصاویر) ہر دو طرح کی تصاویر ہوتی ہیں، آنجناب فرمائیں کہ کیا میرے لئے اُن تصاویر کو سکین کرنا جائز ہے ؟ اور رقم کا استعمال جو اس سے حاصل ہوئی ہو کیسا ہے ؟
(۲) میرے پاس فروخت کے لئے سی ڈیز بھی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا میں معروف علماءِ کرام کے غیر تصویری بیانات کے علاوہ کارٹونز اور ایسی نعتوں کی سی ڈیز جن میں شرکیہ الفاظ بھی ہیں کی خرید و فروخت کر سکتا ہوں ؟
واضح ہو کہ بغیر تصویر کے بیانات والی سیڈیز کی خرید و فروخت بلاشبہ جائز اور درست ہے، جبکہ مذکور کا غذات کے اسکین کرنے یا محض کارٹونوں والی سیڈیز کی خرید وفروخت اور ان کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے اور ان تمام امور سے بچنا بہتر و افضل ہے ،البتہ شرکیہ کلمات پر مشتمل سی ڈیز کی بغرضِ اشاعت خرید و فروخت سے احتراز لازم ہے۔
کمافی الشامیۃ: وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال اھ(1/647)۔
وفی الھدایۃ: ویکرہ بیع السلاح فی ایام الفتنۃ،معناہ ممن یعرف انہ من اھل الفتنۃ،لانہ تسبب الیٰ المعصیۃ وقد بیناہ فی السیر وان کان لایعرف انہ من اھل الفتنۃ،لاباس بذلک لانہ یحتمل ان لایستعمل فی الفتنۃ،فلایکرہ بالشک اھ(4/472)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1