خرید و فروخت

شیئرز نقد خرید کر ادھار فروخت کرنا

فتوی نمبر :
82562
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

شیئرز نقد خرید کر ادھار فروخت کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ عظام شرعِ متین مندرجہ ذیل مسائل میں:
1 - جائز کمپنیوں کے شیئرز نقد خرید کر ادھار (Feature) پر فروخت کیے جا سکتے ہیں؟ جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ شیئرز ہمارے پاس موجود رہتے ہیں اور ماہ کے آخری جمعہ کو رقم لے کر ڈلیوری دے دی جاتی ہے، کیا یہ طریقہ درست ہے؟
-۲- بعض دفعہ ایسے ہوتا ہے کہ خریدار پر اپنے پاس موجود شیئرز ادھار فروخت کر دیتے ہیں مگر ادائیگی کی مدت آنے سے قبل اسے کسی دوسرے پر فروخت کرنے میں ہمیں فائدہ نظر آتا ہے تو وہ شیئرزہم کسی دوسرے پر فروخت کر دیتے ہیں اور وہ کسی تیسرے شخص سے اسی قسم کا معاملہ کر لیتے ہیں اور مدت وہی رکھ لیتے ہیں جو پہلے خریدار سے طے ہوتی ہے چنانچہ مدت آنے پر ہم اس دوسرے شخص سے وصول کے اُسے دے دیتے ہیں یا حوالہ کرا دیتے ہیں، اور پہلا خریدار بھی اس صورت پر رضامند ہوتا ہے، کیونکہ شیئرز میں باہمی کوئی فرق نہیں ہوتا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر عقدِ بیع کے بعد شیئرز کا رسک یعنی اس حصے کے فوائد اور نقصانات اور اس حصے کی ذمہ داریاں بھی مشتری کی طرف منتقل کر دی جاتی ہوں تو مذکور معاملہ شرعاً جائز اور درست ہے ورنہ اس سے احتراز لازم ہے ۔
۲۔ صورتِ مسئولہ میں مذکور طریقہ پر خرید و فروخت کرنے میں کئی ایک وجوہِ فساد پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے مذکور طریقہ کے موافق شیئر ز یا کسی دوسری چیز کی خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ، البتہ ایسی صورت میں ابتداءً وعدۂ بیع اور چیز آنے پر اسے دکھا کر بیع کی تکمیل کرلی جائے تو یہ جائز ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الفتاوى الهندية: الفصل الأول في حبس المبيع بالثمن قال أصحابنا رحمهم الله تعالى للبائع حق حبس المبيع لاستيفاء الثمن إذا كان حالا كذا في المحيط وإن كان مؤجلا فليس للبائع أن يحبس المبيع قبل حلول الأجل ولا بعده كذا في المبسوط اھ (3/ 15) ۔
وفی الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: قال الحنفية: لا يجوز التصرف في المبيع المنقول قبل القبض بلا خلاف، لأنالنبي صلّى الله عليه وسلم نهى عن بيع ما لم يقبض والنهي يوجب فساد المنهي عنه ولأنه بيع فيه غرر لتعرضه إلى الانفساخ بهلاك المعقود عليه، فيبطل البيع الأول، وينفسخ الثاني، وقد نهى الرسول صلّى الله عليه وسلم عن بيع فيه غرر. (5/ 3381)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82562کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات