امانت و ودیعت

محض زبانی ہبہ کرنا

فتوی نمبر :
82597
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

محض زبانی ہبہ کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد صاحب نے اپنی زندگی میں مجھے مکان کا آدھا حصہ ہبہ کر دیا، اور اس کے کاغذات لکھوا کر میرے حوالے کر دیے ، لیکن مکان کو الگ نہیں کیا ،اور موت تک میرے ساتھ اس مکان میں رہے، جبکہ اس وقت میرے دوسرے بھائی الگ الگ مکانوں میں تھے یعنی ہم سے علیحدہ تھے۔ اب والد صاحب کی وفات کے بعد وہ اُس میں حصے کا مطالبہ کر رہے رہے ہیں، اور اس تحریر کو نہیں مانتے، جو اس سوال کے ساتھ منسلک ہے ؟ تو کیا اس میں بھائیوں کا حصہ ہے؟
نوٹ: تقسیم کے بعد بھی دونوں حصے قابل انتفاع رہینگے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ صورت میں والدِ مرحوم نے اگر چہ قانونی اعتبار سے اپنے مملوکہ نصف مکان کا مالک و قابض سائل کو بنا دیا تھا،مگر اس طرح کا قبضہ شرعاً معتبر نہیں ، بلکہ صحتِ قبضہ کے لئے واہب کا شئی موہوبہ سے اپنے تمام حقوق اور قبضہ ختم کر کے موهوب لہ کو حوالے کرنا شرط ہے،اور یہ طریقہ مذکور صورت میں مفقود ہے، اس لئے یہ ہبہ شرعاً درست بھی نہیں ہوا،البتہ اگر ورثاء اپنے والد کی تحریر کا لحاظ کرتے ہوئے مذکو ر حصہ اپنے اس بھائی کو دیدیں، اور فقط باقی حصے کو اصول ِمیراث کے مطابق تقسیم کریں ،تو اس کا انہیں اختیار ہے، ان پر لازم نہیں، اور نہ ہی سائل انہیں اس ہبہ کی تنفیذ پر مجبور کر سکتا ہے ،تاہم سب کو چاہئیے کہ اب تقسیمِ میراث کرکے باہمی نزاع اور جھگڑنے کو ختم کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض وأن يكون الموهوب مقسوما إذا كان مما يحتمل القسمة وأن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب ولا يكون متصلا ولا مشغولا اھ (4/ 374)۔
و في الفتاوى الهندية: ويشترط أن يكون الموهوب مقسوما ومفرزا وقت القبض اھ (4/ 376) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
خالد عثمان گل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82597کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   امانت و ودیعت 1
  • کسی ایک شریک کا مشترکہ چیز کوفروخت یا گفٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   امانت و ودیعت 0
  • علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت رکھوانے والےاگر واپس نہ آئے تو کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • صدقہ کی رقم کو خود استعمال کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بیوی کا شوہر کی رقم کو والدین پر خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • خریداری سے بچے ہوئے پیسے والد کی اجازت کے بغیر اپنے پاس رکھ لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم واپس نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کیا دفتر کا پرنٹر ، ذاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • چوری کرنے والے کے خلاف کاروائی نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 1
  • امانت کی رقم کو اپنے کسی حق کے تحفظ کیلئے روکے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے پیسوں سے کاروبار میں لگا کر آدھا منافع اپنے پاس رکھنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی کھیتی کاٹنے کے ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • پراجیکٹ کی اجرت لینےکے بعد رابطہ ختم ہونے سے لئے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زیر استعمال مکان کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کرے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • لاپتہ آدمی کی امانت کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کے ضائع ہونے پر ضمان کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی رقم کو بوقتِ مجبوری استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بطورِ امانت رکھے گئے پیسوں کو سونے کے ریٹ کے اعتبار سے واپس لینا

    یونیکوڈ   انگلش   امانت و ودیعت 0
  • امانت گم ہونے کی صورت میں ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات