خرید و فروخت

سونے کی خرید وفروخت کا حکم

فتوی نمبر :
82935
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

سونے کی خرید وفروخت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مسائل ذیل میں کہ
(۱) شریعت کے حدود کے اندر رہتے ہوئے سونے کی خرید وفروخت کس طرح کر سکتے ہیں؟ بعض لوگ ملاوٹ کی وجہ سے سونے کی کمائی کو ناجائز اور حرام قرار دیتے ہیں۔
(۲)بجلی کے کنڈے کا استعمال جائز ہے یا نہیں اگر گھر کے اندر لگا ہو تو اس صورت میں نماز کھانے پینے کا کیا حکم ہوگا؟
(۳) کریانہ کی دکان میں کنڈے کی بجلی لگی ہے اور دکان دار کرایہ پر کاروبار کر رہا ہے تو اس کا منافع حلال ہے یا نہیں؟ کنڈا مالک نے خود لگایا ہے اگر کرایہ دار خود لگا دے تو اس کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سونے کی خرید و فروخت شرعاً جائز اور درست ہے اور اس میں تھوڑی بہت ملاوٹ ہوتی ہے، کیونکہ اس کے بغیر زیور وغیرہ بنانا ناممکن ہوتا ہے، تاہم سونے میں دیگر اشیاء کی زیادہ ملاوٹ کر کے اور بتائے بغیر خریدار سے خالص اور اچھے درجہ کے سونے کی قیمت وصول کرنا د ھو کہ اور فریب ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔
(۲،۳)کنڈے کا استعمال اگر متعلقہ کمپنی کی اجازت سے ہو اور اس کی فیس بھی بھری جاتی ہو تو یہ شرعاً بھی جائز ہے اور اگر غیر قانونی کنڈا ہو تو اس کا استعمال اگر چہ جائز نہیں، مگر اس کی وجہ سے کھانا پینا نماز اور ایسی دوکان میں ہونے والاپورا کاروبار حرام نہیں ہو جاتا، البتہ اس کی نحوست سے اس میں کراہت ضرور پیدا ہوتی ہے اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الهداية شرح البداية: لأن النقود لا تخلو عن قليل غش عادة لأنها لا تنطبع إلا مع الغش اھ (3/ 85)۔
ففي حاشية ابن عابدين: (قوله ومال عامة) وهو مال بيت المال فإنه مال المسلمين وهو منهم، وإذا احتاج ثبت له الحق فيه بقدر حاجته اھ (4/ 94)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82935کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات