طلاق

"تمہیں طلاق دے رہا ہوں اور تم میری طرف سے فارغ ہو" کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہونگی؟

فتوی نمبر :
83001
| تاریخ :
2025-05-25
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"تمہیں طلاق دے رہا ہوں اور تم میری طرف سے فارغ ہو" کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہونگی؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں مسمیٰ ۔۔۔نے غصہ کی حالت میں اپنی بیوی مسماۃ ۔۔۔ کو یہ الفاظ بولے کہ ” میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں، تم میری طرف سے فارغ ہو، تم میری طرف سے فارغ ہو “ ۔ جبکہ بیوی کا کہنا ہے کہ میں نے صرف ایک مرتبہ فارغ کے الفاظ سنے ہیں۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوگئی ہیں اور اب ہمارے لئے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق واقع ہونے کےلئے بیوی کا الفاظِ طلاق سننا ضروری نہیں ہے، بلکہ عورت کا الفاظِ طلاق سنے بغیر بھی شوہر کے طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ لہٰذا صورتِ مسؤلہ میں سائل نے جب اپنی بیوی کو ” میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں الخ “ کہہ دیا، تو اس سے سائل کی بیوی پر دو طلاقِ بائن واقع ہوچکی اور تیسری طلاق عدمِ لحوق کی وجہ سے لغو ہوگئی ہے۔ چنانچہ اب رجوع نہیں ہو سکتا، اور عورت عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔ البتہ اگر دونوں میاں بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہوں، تو نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرکے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں، تاہم تجدیدِ نکاح کی صورت میں آئندہ کےلئے شوہر کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیار ہوگا۔ لہٰذا آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ: الطلاق علی ضربین: صریح و کنایۃ، فالصریح قولہ: أنت طالق، و مطلقۃ، و طلقتک، فھذا یقع بھا الطلاق إلخ۔ ( باب الصریح، ج 2، ص 61، ط: انعامیۃ )۔
و فیھا أیضاً: و أما الضرب الثانی: و ھو الکنایات: لا یقع بھا الطلاق إلا بالنیۃ أو بدلالۃ الحال،لأنھا غیر موضوعۃ للطلاق بل تحتملہ و غیرہ، فلا بد من التعیین أو دلالتہ ( إلی قولہ ) و ھذا مثل قولہ: أنت بائن ( إلی قولہ ) و ألحقی بأھلک، و خلیۃ، و بریۃ، و وھبتک لأھلک، و سرحتک، و فارقتک ( إلی قولہ ) و فی حالۃ مذاکرۃ الطلاق، لم یصدق فیما یصلح جوابا و لا یصلح ردا فی القضاء، مثل قولہ خلیۃ و بریۃ، بائن، بتۃ، حرام، اعتدی، أمرک بیدک، اختاری۔ لأن الظاھر أن مرادہ الطلاق عند السؤال الطلاق إلخ۔ ( فصل فی الطلاق قبل الدخول، ج 2، ص 72۔73، ط: انعامیۃ )۔
و فی الدر المختار: ( صریحہ ما لم یستعمل إلا فیہ ) و لو بالفارسیۃ ( کطلقتک و أنت طالق و مطلقۃ ) ( إلی قولہ ) ( و یقع بھا ) أی بھذہ الألفاظ و ما بمعناہ من الصریح ( إلی قولہ ) ( و ینکح مبانتہ بما دون الثلاث فی العدۃ و بعدھا بالإجماع ) إلخ۔ ( باب الصریح، ج 3، ص 247، ط: سعید )۔
و فی فیہ أیضاً: ( الصریح یلحق الصریح و ) یلحق ( البائن ) بشرط العدۃ ( و البائن یلحق الصریح ) الصریح ما لا یحتاج إلی نیۃ بائنا کان الواقع بہ أو رجعیا فتح ( إلی قولہ ) ( لا ) یلحق البائن ( البائن ) إلخ۔
و فی الشامیۃ: تحت ( قولہ و یلحق البائن ) و إذا لحق الصریح البائن کان بائنا لأن البینونۃ السابقۃ تمنع الرجعۃ کما فی الخلاصۃ ( إلی قولہ ) ( قولہ لا یلحق البائن البائن ) المراد بالبائن الذی لا یلحق ھو ما کان بلفظ الکنایۃ لأنہ ھو لیس ظاھرا فی إنشاء الطلاق کذا فی الفتح، و قید بقولہ الذی لا یلحق إشارۃ إلی أن البائن الموقع أو لا أعم من کونہ بلفظ الکنایۃ أو بلفظ الصریح المفید للبینونۃ کالطلاق علی المال، و حینئذ فیکون المراد بالصریح فی الجملۃ الثانیۃ أعنی قولھم و البائن یلحق الصریح لا البائن ھو الصریح الرجعی فقط دون البائن إلخ۔ ( باب الکنایات، ج 3، ص 306۔307، ط: سعید )۔
و فی الھندیۃ: الطلاق الصریح یلحق الطلاق الصریح بأن قال أنت طالق وقعت طلقۃ ثم قال أنت طالق تقع أخری و یلحق البائن أیضا بأن قال لھا أنت بائن أو خالعھا علی مال ثم قال لھا أنت طالق وقعت عندنا و الطلاق البائن یلحق الطلاق الصریح بأن قال لھا أنت طالق ثم قال لھا أنت بائن تقع طلقۃ أخری و لا یلحق البائن البائن بأن قال لھا أنت بائن ثم قال لھا أنت بائن لا یقع إلا طلقۃ واحدۃ بائنۃ لأنہ یمکن جعلہ خبرا عن الأول و ھو صادق فیہ و لا حاجۃ إلی جعلہ إنشاء لأنہ اقتضاء ضروری إلخ۔ ( الفصل فی الکنایات، ج 1، ص 377، ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83001کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات