تعذیر و جرمانہ

ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچے کو دوائی دینے سے اس کی موت کی صورت میں اس کی ماں پر کیا کفارہ آئے گا ؟

فتوی نمبر :
83024
| تاریخ :
0000-00-00
عقوبات / حدود و سزا / تعذیر و جرمانہ

ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچے کو دوائی دینے سے اس کی موت کی صورت میں اس کی ماں پر کیا کفارہ آئے گا ؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت نے اپنی ایک سال سے کم عمر بچی کو (جو کہ دو مہینوں سے بیمار تھی چین نہیں آتی تھی اسے) آدھی نیند کی گولی کھلائی ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر، جس سے وقتی طور پر کچھ آرام ملا لیکن تین چار دن بعد وہ بچی انتقال کر گئی تو اس صورت میں اس عورت کی بچی کی موت کا ذمہ دار ٹہرا جائے گا، یا اس پر کوئی ضمان یا کفارہ یا گناہ ہوگا؟ اب وہ عورت کیا کرے وہ بہت پریشان ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نیند کی گولی کھلانے سے کسی کی موت واقع نہیں ہوتی۔ اس لئے مذکور خاتون کو بلاوجہ بچی کی موت کی ذمہ دار قرار دینا درست نہیں، بلکہ بچی کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے، کیونکہ اس دوا کے چار دن بعد بچی کا انتقال ہوا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ: والمرأۃ اذا ضربت بطن نفسھا (الیٰ قولہ) امراۃ شربت دواء ولم تتعمد بہ اسقاط الولد فلا شیئ علیھا اھ(6/35)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 83024کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خود اپنے نفس پر کسی گناہ کی سزا متعین کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • حکومت کے ظالمانہ ٹیکس کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تعذیر و جرمانہ 0
  • قسط کی عدم ادائیگی پر جرمانہ عائد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • چوری کے پیسے واپس کرنے میں پکڑے جانے کا ڈر ہو تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • مقتول کے اولیاء میں سے کچھ ورثاء و اولیاء قصاص معاف کردیں تو دیگر اولیاء کے لئے دیت اور اس کی تقسیم کا حکم و طریقہ کار

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • پرندہ زورسے پکڑنےپر مرنے سے کوئی کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • چوری شدہ مال اور اس سے حاصل شدہ منافع دونوں واپس کرنا لازم ہے

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • دس سالہ لڑکے کا بکری سے بدفعلی کرنا اور بکری سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • ملازم کی چوری کی وجہ سے اسکی تنخواہ اور فنڈ ضبط کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • دیت لینے سے مقتول کو انصاف ملے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • صلح میں لڑکی کا نکاح کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچے کو دوائی دینے سے اس کی موت کی صورت میں اس کی ماں پر کیا کفارہ آئے گا ؟

    یونیکوڈ   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • خودکشی کرنے والا شخص اگر بچ جائے تو اس کی کوئی سزا ہے؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات