کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہندو جس پلیٹ میں کھانا کھا ئے ،کیا اس میں مسلمان کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں؟اگر کھا سکتے ہیں، تو کس طرح اس کی صفائی کی صورت ہو سکتی ہے؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب دے کر مشکور فرمائیں۔ والسلام!
غیر مسلموں کے مستعمل برتنوں کو پاک وصاف کر کے ہر مسلمان کے لئے اُن میں کھانا پینا جائز اور درست ہے۔
ففی الفتاوى الهندية: ويكره الأكل والشرب في أواني المشركين قبل الغسل ومع هذا لو أكل أو شرب فيها قبل الغسل جاز ولا يكون آكلا ولا شاربا حراما وهذا إذا لم يعلم بنجاسة الأواني فأما إذا علم فأنه لا يجوز أن يشرب ويأكل منها قبل الغسل ولو شرب أو أكل كان شاربا وآكلا حراما اھ (5/ 347) ۔
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0