آج کل کے حالات میں چاول کتنی مدّت کے لئے رکھ سکتے ہیں ،تاکہ قیمت زیادہ ہونے پر بیچا جاسکے۔ باقی کھانے والی اشیاء اور روز مرہ کے استعمال کے اشیاء کے بارے میں اسلام کا کیا حکم ہے؟
غذائی اشیاء کا ضرورتِ عامہ کے موقع پر روکے رکھنا ممنوع ہے اور ضرورت نہ ہونے کی صورت میں ان کے روکے رکھنے کی کوئی حد نہیں، جبکہ غذائی اشیاء کے علاوہ باقی اسائش و ارائش کی چیزوں میں ذخیرہ اندوزی ممنوع نہیں۔
ففي تكملة فتح الملھم: ثم ذهب اكثر الفقهاء إلى ان حرمة الاحتكار مختصة بالاقوات، فأما الادام، والحلوا، والعسل ، والزيت، واعلاف البهائم فليس فيها احتكار محرم - والثالث : ان يضيق على الناس بشرائه الخ ( الى قوله ) واما احتكار الاشياء الأخرى فيفوض إلى راى الحاكم ، فان راى فى احتكارها ضررا شديدا نظير الضرر في الطعام منعه والا اجازه اھ (۱/ ۵۵۶، تا ۵۵۸) -
’این ،جی، اوز کاغریب و نادار لوگوں یا کسی مصیبت زده و پسماندہ علاقہ کے باشندوں کی مدد کرنا،اور ان کے ساتھ معاونت کرنا
یونیکوڈ 0