طلاق

نشہ کی حالت میں طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
83125
| تاریخ :
2025-05-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نشہ کی حالت میں طلاق کا حکم

میں نشہ کرتا ہوں اور اس رات کو میں نشے کی حالت میں تھا، میری بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی جس میں میں نے بیوی کو طلاق کے لفظ بولے ایک یا دو مرتبہ ، بیوی کا کہناہے کہ میں نے دومرتبہ یا چارمرتبہ طلاق کا لفظ استعمال کیا ہے، یہ بات کنفرم نہیں ہے کہ کتنی بار بولاہے؟ 4 یا 5 دن بیوی میرے ساتھ رہی ہے اور اس دوران ہمارا رجوع ملاپ ہواہے، اس کے بعد سب گھروالوں کو پتاچل چکاتھا اور بیوی اپنی امی کے گھر چلی گئی، اب اس بات کو تقریباً 3 سا ل ہو چکے ہیں، اس مسئلہ میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
نوٹ: شوہر بیوی کے کہنے پر دوطلاق کا کہہ رہا ہے ، خود اس کو کچھ یاد نہیں ہے ، جبکہ بیوی کو دو اور چار میں شک ہے، بہت غور اور سوچ بچار کے باوجود دو اور چار میں کوئی طرف غالبِ گمان کے مطابق متعین نہیں ہو رہا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ حالتِ نشہ میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، جبکہ تعدادِ طلاق میں شک ہونے کی صورت میں اقل یعنی کم تعداد یقینی ہو تی ہے، لہذا سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائل نے نشہ کی حالت میں طلاق دی ہو، لیکن اس کو تعداد کے بارے میں صحیح علم نہ ہو ،جبکہ بیوی کو بھی دو اور چار طلاق کے بارے میں شک ہو اور حلفیہ بیان دے چکی ہو تو ایسی صورت میں دو ہی طلاقوں کے وقوع کا حکم لگے گا، چنانچہ اس صورت میں سائل کی بیوی پر دو طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہیں اور دوران عدت رجوع کرنے کی وجہ سے دونوں کا نکاح حسبِ سابق برقرار ہے ، لہذا دونوں ایک ساتھ رہ سکتے ہیں ،البتہ آئندہ کیلئے سائل کے پاس صرف ایک طلاق کا اختیار ہوگا، لہذاآئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وطلاق السكران واقع إذا سكر من الخمر أو النبيذ، وهو مذهب أصحابنا رحمهم الله تعالى كذا فی المحيط، ولو أكره على شرب الخمر أو شرب الخمر لضرورة وسكر وطلق امرأته اختلفوا فيه والصحيح أنه كما لا يلزمه الحد لا يقع طلاقه ولا ينفذ تصرفه كذا فی فتاوى قاضی خان، الخ (كتاب الطلاق، الباب الأول فی تفسير الطلاق وركنه وشرطه وحكمه ووصفه وتقسيمه، فصل فيمن يقع طلاقه وفيمن لا يقع طلاقه، ج 1، ص 353، ط: مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفی شرح الأشباہ و النظائر: ومنھا شكّ ھل طلق أم لا ؟ لم یقع، شكّ أنّہ طلق واحدۃً أو أکثر بنی علی الأقل، کما ذکر الإسبیجابی إلا أن یستیقن بالأکثر، أو یکون أکبر ظنہ علی خلافہ، الخ ( ‌‌الفن الأول قول فی القواعد الكلية، القاعدة الثالثة اليقين لا يزول بالشك، قاعدة من شك هل فعل شيئا أم لا فالأصل أنه لم يفعل، ج 1، ص 196، المرقم: 391، ط: ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ )-
وفی الھدایۃ: و أذا طلّق الرجل إمرأتہ تطلیقۃ رجعیۃ أو تطلیقتین، فلہ أن یراجعھا فی عدّتھا رضیت بذٰلك أو لم ترض، و الرجعۃ أن یقول: راجعتک أو راجعت إمرأتی أو یطأھا أو یقبّلھا أو یلمسھا بشھوۃ أو ینظرھا إلی فرجھا بشھوۃ، و یستحبّ أن یشھد علی الرجعۃ شاھدین، فإن لم یشھد صحّت الرجعۃ، الخ ( باب الرجعۃ، ج 2، ص 88، ط: مکتبۃانعامیۃ)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83125کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات