امامت و جماعت

ترک جماعت کے کچھ اعذار

فتوی نمبر :
835
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / امامت و جماعت

ترک جماعت کے کچھ اعذار

السلام علیکم! حضرت کن بیماریوں کی حالات میں مسجد میں نمازپڑھنے نہیں جانا چاہیے کہ جس سے لوگوں کو تکلیف ہو اور معمولی بیماریاں جیسے کانسی اور نزلہ زکام کا کیا حکم ہے؟ بعض اوقات یہ بھی بہت کراہت اور پریشانی کا سبب بنتی ہے اور اسی طرح کن موسم گھر میں نماز پڑھ لینی چاہیے؟ جیسے بارش، تیز ہوائیں اور سردی جو برداشت سے باہر ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جن اعذار کی وجہ سے ترکِ جماعت جائز ہے ان میں سے سخت بارش، آندھی اور مرض کی شدت بھی ہیں، تاہم سائل کو جس مرض کا حکم معلوم کرنا ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کر دیں ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائےگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اللہ یار اجمل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 835کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات